Haider Abbas Risthaywala
15/05/2026
اسلام آباد میں طلاق کے مقدمات میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جہاں رپورٹ کے مطابق ہر گھنٹے 38 طلاقیں رجسٹر ہو رہی ہیں۔ رواں سال اب تک مجموعی طور پر 45,000 طلاق کے مقدمات دائر کیے جا چکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں ماہانہ 9,000 نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر فیملی کورٹس میں 300 سے زائد درخواستیں جمع کرائی جا رہی ہیں۔
عدالتی ذرائع سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ چند برسوں میں یہ شرح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ سال 2023 میں طلاق کے 85,000 مقدمات دائر ہوئے، جو 2024 میں بڑھ کر 91,000 اور 2025 میں ایک لاکھ تک پہنچ گئے۔ اس کے برعکس، شہر میں روزانہ 30 سے زائد کورٹ میرجز بھی ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔
ریکارڈ سے یہ حیرت انگیز حقیقت بھی سامنے آئی ہے کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران 38 ایسے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں شادی کے محض ایک سے تین ماہ کے اندر ہی طلاق کی درخواست دائر کر دی گئی۔ سماجی ماہرین طلاق کی اس بڑھتی ہوئی شرح کو معاشرتی ڈھانچے کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دے رہے ہیں۔
AI Image
11/05/2026
🤦
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Bahria Phase 7
Islamabad
46220