Basic views
17/11/2022
Why is good sleep important for a better married and sexual life?
اچھی نیند بہتر سیکس لائف کے لیے ضروری کیوں ہے؟
نیند پر کی جانے والی اکثر تحقیق میں اسے تنہا رویہ خیال کیا جاتا ہے اس بات سے قطع نظر کہ شادی شدہ افراد تنہا نہیں سوتے۔ ڈاکٹر وینڈی ٹروکسل نے اس معاملے پر تحقیق کی ہے کہ ایک جوڑے کے درمیان جنسی اور رومانوی تعلق نیند کے کم ہونے سے کیسے متاثر ہوتا ہے۔
انھوں نے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ اچھی نیند ہی اچھے سیکس کے لیے ضروری ہے۔ ڈاکٹر وینڈی گذشتہ 15 برسوں سے مختلف جوڑوں کی نیند کی عادات پر تحقیق کر رہی ہیں۔
ان کے مطابق سونا ایک ایسی چیز نہیں جسے تنہا عمل سمجھا جائے۔ یہ کسی بھی جوڑے کا وہ رویہ ہے جسے وہ ایک دوسرے کی موجودگی میں کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ’میں نے پچھلے 15 سال تک نیند پر تحقیق کی ہے اور یہ صحت سے متعلق ایک موضوع ہے۔ اچھی نیند ایک جوڑے کے لیے بھی بحث کا موضوع ہوتا ہے۔ تاہم اکثر تحقیق میں اسے ذاتی حیثیت کا موضوع تصور کیا جاتا ہے۔‘
’اگر آپ اچھا نہیں سو سکتے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اچھے پارٹنر نہیں بن سکتے۔ اگر آپ کا موڈ بدلتا رہتا ہے تو ممکنہ طور پر آپ ڈپریشن میں ہو سکتے ہیں، اس صورت میں آپ جھگڑے کر سکتے ہیں اور دوسروں سے آپ کی بات چیت متاثر ہوتی ہے۔‘
آپ کم حساس ہو جاتے ہیں اور اس طرح آپ اپنے پارٹنر کے جذبات نہیں سمجھ پاتے۔ وہ مزید کہتی ہیں کہ نیند نا صرف آپ کو ذاتی طور پر متاثر کرتی ہے بلکہ یہ آپ کی پوری زندگی پر بھی اثرانداز ہوتی ہے۔
اچھی نیند سے مراد بہتر سیکس کیوں ہے؟ اس کی کئی وجوہات ہیں کیونکہ موجودہ سماجی زندگی میں نیند کے موضوع کو نظر انداز کیا جانے لگا ہے۔
ہر کوئی رات کو اچھی نیند چاہتا ہے، ہر کوئی اس بارے میں بات کرتا ہے اور بہت سے لوگ سوشل میڈیا پر اپنے ان دوستوں سے جلتے ہیں جنھیں رات کو اچھی نیند مل جاتی ہے۔
مگر ماہرین صحت کے مطابق نیند کا براہ راست تعلق جنسی تعلقات، ہارمنوز اور مجموعی زندگی ہوتا ہے
جنسی صحت پر کی گئی تحقیق کے مطابق اگر ایک مرد کئی روز تک روزانہ چار گھنٹے سے کم سوتا ہے تو اس کی ٹیسٹوسٹرون کی سطح 10 فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔
کم نیند خواتین کے ہارمونز کو بھی متاثر کرتی ہے۔ تحقیق کے مطابق صحت مند نیند سے خواتین کی سیکس کی صلاحیت 14 فیصد تک بڑھ سکتی ہے، کیونکہ ایک جوڑے کی جنسی زندگی نیند سے متاثر ہوتی ہے۔
تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ اگر کوئی شخص ایک پارٹنر کے ساتھ سوتا ہے تو اس کی نیند بہتر ہوجاتی ہے۔
نیند کا اچھا دورانیہ ذہنی، جسمانی اور جنسی زندگی کے معیار کو بہتر بنا سکتا ہے۔ تاہم اگر ایک جوڑے میں دونوں افراد ہی اچھی نیند حاصل نہیں کر پا رہے تو مسائل جنم لے سکتے ہیں۔
ایسا ممکن ہے کہ ایک پارٹنر کی کسی عادت سے دوسرے کی نیند خراب ہوتی ہو۔ مثلاً نیند کی بُری عادات، پورے بیڈ پر پھیل کر سونا اور خراٹے لینا نیند میں خلل ڈال سکتا ہے۔
یہ بھی ممکن ہے کہ کسی عارضے کی وجہ سے نیند میں خلل پیدا ہو رہا ہو۔ جیسے معمر جوڑوں میں بیماریاں نیند پر اثرانداز ہوتی ہیں اور اس سے نیند کا دورانیہ متاثر ہوتا ہے۔ بڑی عمر میں انسومنیا اور مینوپاز جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق نیند کا تعلق کمرے کے درجۂ حرارت اور میٹرس کی قسم سے بھی ہوتا ہے۔
24/10/2022
پی ٹی آئی کےممکنہ لانگ مارچ کیلئے پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد پہنچ گئی
نفری میں سندھ پولیس کے6 ہزار، ایف سی کی 90 پلاٹون
اور2667 اہلکار اپنی گاڑیوں پر اسلام آباد پہنچ چکے ہیں
تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد پہنچ گئی، نفری میں سندھ پولیس کے 6 ہزار، ایف سی کی 90 پلاٹون اور2667 اہلکار اپنی گاڑیوں پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ میں غیرقانونی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری اسلام آباد پہنچ گئی ہے، نفری میں سندھ پولیس کے6000 ، ایف سی کی 90 پلاٹون اور2667 اہلکار اپنی گاڑیوں پر اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
ایف سی اہلکار فیصل مسجد کے صحن میں ایف سی کانسٹیبلری میں جبکہ کچھ نفری حاجی کیمپ میں ٹھہری ہوئی ہے۔ یاد رہے 22 اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات جمعے کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کروں گا کہ کس دن ہم نے لانگ مارچ کیلئے نکلنا ہے، مجھے پورا یقین ہے کہ یہ الیکشن نہیں کروائیں گے، پاکستان کو دلدل سے نکالنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ الیکشن کرائے جائیں۔
24/10/2022
ارشد شریف: ’کینیا میں پاکستانی صحافی کی گاڑی پر نو گولیاں لگیں‘
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Islamabad