All Rajput International Association ARIA

All Rajput International Association ARIA

Share

02/03/2025
Photos from All Rajput International Association ARIA's post 01/03/2025

آل راجپوت انٹر نیشنل ایسوسی ایشن (ARIA)صوبہ سندھ کی تشکیل نو کے حوالے سے صوبہ سندھ آریا کی نئی باڈی کا اعلان کر دیا گیا۔
آل راجپوت انٹر نیشنل ایسوسی ایشن (ARIA) صوبہ سندھ کی نئی صوبائی باڈی کی تقریب عمران خانزادہ چیف آرگنائزر سندھ کے زیر اہتمام کراؤن ہوٹل حیدر آباد میں منعقد ہوئی۔
تقریب کی صدارت آل راجپوت انٹر نیشنل ایسوسی ایشن کے بانی و چیئرمین ،قائد راجپوت کنور قطب الدین خان نے کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائد راجپوت نے کہا کہ صوبہ سندھ کی صوبائی باڈی کی تشکیل نو سے راجپوت برادری کے اتحاد کو مزید تقویت اور برادری کے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرنے میں مدد ملے گی،انہوں نے کہاتنظیم آریا بلا تفریق زبان، علاقہ راجپوت برادی کی واحد نمائندہ تنظیم ہے، قائد راجپوت نے صوبائی صدر کیلئے رستم علی جونیجو، محمد جمشید جمیل راجپوت کو سیکریٹری جنرل آریا سندھ، عمران خانزادہ چیف آرگنائزر آریا سندھ، رانا عبدالخالق سینئیر نائب صدر آریا سندھ، سردار ریاض راجپوت نائب صدر آریا سندھ،عاصم راجپوت صدر آریا ضلع حیدر آباد مقررکرنے کا اعلان کیا۔
تقریب میں ایم کیوایم پاکستان کے رہنما سراج راجپوت، اور معروف کاروباری شخصیت افتخار قائم خانی، رانا عبدالحمید خانزاده مرکزی وائس چیئرمین آریا و کنوینر رابطہ کمیٹی آریا، بندے علی سہو وائس چیئرمین آریا، آصف راجپوت , عبدالمتین راجپوت سینیئر رھنما آریا حیدرآباد سمیت کراچی حیدر آباد و اندرون سندھ کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے راجپوت اکابرین و معززین نے بھی بھر پور شرکت کی اور تنظیم کی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کے لیے تجاویز پیش کیں

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Hyderabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Latifabad
Hyderabad
7100