Fundamental Rights Commission Pakistan

Fundamental Rights Commission Pakistan

Share

05/03/2026
03/03/2026

الحمد اللہ

03/03/2026

سیالکوٹ:بنیادی حقوق کمیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام چلڈرن ہوم میں قرآنِ پاک کی تقسیم کی پُر وقار تقریب
اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسورس عمران محمود ہاشمی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شریف گھمن اور دیگر کی خصوصی شرکت
سیالکوٹ(ملک حسن رزاق سے ) ہر سال کی طرح اس سال بھی بنیادی حقوق کمیشن پاکستان کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں مفت قرآن پاک تقسیم کا پروجیکٹ جاری ہے اسی سلسلہ میں بنیادی حقوق کمیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام چلڈرن ہوم میں ایک باوقار اور روحانی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں میں قرآنِ مجید کے نسخے اور مختلف تحائف تقسیم کیے گئے۔ تقریب کا بنیادی مقصد بچوں میں دینی شعور بیدار کرنا اور قرآنِ پاک کی تعلیمات کو عام کرنا تھا۔ کنوینر پنجاب ملک حسن رزاق کے علاوہ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسورس عمران محمود ہاشمی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شریف گھمن،، صدر حی علی الفلاح حکیم عارف حسین، جرنلسٹ و آر جے 101 راجہ زاہد، یوتھ لیڈر ملک عمر وقاص اعوان اور انچارج چلڈرن ہوم عاصمہ سمیت چلڈرن ہوم کے بچے موجود تھے۔ تقریب کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شریف گھمن، حکیم عارف حسین نے قرآنِ مجید کی عظمت، اس کی تعلیمات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسورس عمران محمود ہاشمی نے بنیادی حقوق کمیشن پاکستان کی طرف سے قرآن پاک کی مفت تقسیم پراجیکٹ کو سراہتے ہوئے مرحوم چیئرمین عبدالجبار رحمانی کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اس پراجیکٹ کی بنیاد رکھی ،مقررین نے کہا کہ قرآنِ پاک نہ صرف ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے بلکہ معاشرے میں اخلاقی اقدار اور بھائی چارے کے فروغ کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ ملک حسن رزاق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بنیادی حقوق کمیشن پاکستان مرحوم چئیرمین عبدالجبار رحمانی کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے آئندہ بھی قرآنِ مجید کی مفت تقسیم اور دینی و فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا ،انچارج چلڈرن ہوم عاصمہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات بچوں کے دلوں میں قرآنِ پاک سے محبت پیدا کرتی ہیں اور ان کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔آخر میں بچوں میں قرآنِ مجید کے نسخے اور تحائف تقسیم کیے گئے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Hyderabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Hyderabad
71000