Hunza News
جی بی ایل اے 15 دیامر-1 تھک لوشی پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ کچھ ہی دیر میں ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگا۔۔۔
11/07/2026
میں صرف اور صرف چپورسن کی بحالی، آبادکاری، اور زلزلہ متاثرین کے لیے متبادل گھروں یا محفوظ شیلٹرز کی تعمیر کے وعدے پر ہنزہ قومی اتحاد میں شامل ہوا تھا۔ میرا الحاق کسی سیاسی مفاد، عہدے یا ذاتی فائدے کے لیے نہیں تھا، بلکہ صرف چپورسن کے عوام کے مستقبل اور ان کی بحالی کے لیے تھا۔
واضح کرنا چاہتا ہوں کہ نہ ہم نے اتحاد میں شامل ہونے کے لیے کوئی پیسہ لیا، نہ کسی عہدے کا مطالبہ کیا، اور نہ ہی اپنا ضمیر بیچا۔ بلکہ دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے ملنے والی ذاتی مفادات، مراعات اور مختلف پیشکشوں کو بھی اسی مقصد کی خاطر قبول نہیں کیا۔ ہمارا ایک ہی مقصد اور ایک ہی ایجنڈا تھا: چپورسن کی مکمل بحالی، متاثرہ خاندانوں کی باعزت آبادکاری، اور ان کے لیے متبادل گھروں یا محفوظ شیلٹرز کی تعمیر۔
میں آج بھی ہنزہ قومی اتحاد کا حصہ ہوں، لیکن میرے نزدیک اپنے علاقے کے زلزلہ متاثرین کی بحالی، آبادکاری اور انہیں باعزت رہائش فراہم کرنا ہر سیاسی وابستگی سے زیادہ مقدم ہے۔ میری پہلی ترجیح چپورسن کے عوام ہیں، جنہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی ہم پر اعتماد کیا۔
انتخابات کو ایک ماہ گزر چکا ہے، مگر افسوس کہ چپورسن کی بحالی کے حوالے سے اب تک کوئی واضح عملی پیش رفت نظر نہیں آ رہی۔ وہ عوام جنہوں نے اس امید پر ہنزہ قومی اتحاد کا ساتھ دیا کہ ان کے زخموں پر مرہم رکھا جائے گا، آج بھی منتظر ہیں۔
سب سے تشویش ناک بات یہ ہے کہ چپورسن میں تعمیر و بحالی کے کام کے لیے صرف دو ماہ کا وقت باقی ہے۔ اس کے بعد شدید سردی اور برفباری شروع ہو جائے گی، جس کے باعث تعمیراتی کام تقریباً ناممکن ہو جائے گا۔ اگر یہ وقت ضائع ہو گیا تو متاثرہ خاندان ایک اور سخت موسم عارضی شیلٹرز میں گزارنے پر مجبور ہوں گے۔
میں ہنزہ قومی اتحاد کی تمام قیادت کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ چپورسن کی بحالی کو فوری طور پر اولین ترجیح دی جائے، متبادل گھروں اور شیلٹرز کی تعمیر کا عملی آغاز کیا جائے، اور عوام سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ چپورسن کے عوام اب مزید وعدوں کے نہیں، عملی اقدامات کے منتظر ہیں۔
حیدر بدخشانی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Hunza