The SHK Blog
انسان کو کون سی چیز سب سے زیادہ Motivate کرتی ہے َ،
کوئی Motivational Talk,lecture،PersonalGoalیاپھر کچھ اور۔
سب لوگوں کی اپنی اپنی کوئی نہ کوئی وجہ ہو گی۔
مجھے جو چیز سب سے زیادہ Motivate کرتی ہے اور دیر تک جاگنے اور کام کرنے کا حوصلہ دیتی ہے وہ یہ ہے کہ ہمارے پاس وقت بہت محدود ہے۔آخر کار زندگی نے ختم ہو جانا ہے۔ہم سب نے ایک ایسی کہانی بن جانا ہے،جو صرف چند لوگوں کے ہی ذہن پر نقش ہو گی اور وہ بھی اسے بہت جلد بھلا دیں گے۔
یہ انرجی اور یہ جوانی بھی بہت محدود سی ہے۔پتہ ہی نہیں چلے گا اور ریت کی مانند یہ جوانی اور انرجی ہمارے ہاتھوں سے پھسل جائے گی۔
میں سوچتا ہوں کہ میرے پاس وقت کتنا محدود ہے۔انرجی اور جوانی کتنی محدود تر ہے۔اس نے گزر تو ویسے بھی جانا ہی ہے تو کیوں نا اسے کسی Productive کام میں گزاروں تا کہ کل کو جب میں ماضی میں مڑ کر دیکھوں تو کم از کم خود کی نظروں میں کچھ عزت تو ہو۔
اور کم از کم یہ دکھ اور پچھتاوا نہ ہو کہ زندگی ضائع کر دی۔
سید حسنین کاظمی
رائٹر بلاک کیا ہوتا ہے؟
یہ ایک ایسی کیفیت ہوتی ہے جب آپ کچھ لکھنا چاہ رہے ہوتے ہیں مگر آ پ کے ذہن میں کچھ نیا اور اچھوتا خیال نہیں آتا۔آپ کا قلم ایک جگہ پر ہی Stuck ہوجاتا ہے۔
being Contant writerمیرے ساتھ بھی ایسا ہوتاہے۔اور یہ تقریبا سبھی رائٹرز کبھی نہ کبھی اس کیفیت کا شکار ضرور ہوتے ہیں۔
میں اس کیفیت میں ہوں تو کیا کرتا ہوں؟
صرف د وسے تین کام۔
ایک زبردستی لکھنے کی بجائے لکھنا چھوڑ دیتا ہوں۔
اپنے ذہن کو پرسکون کرتا ہو ں،ہر طرح کی Tensionکو ذہن سے ہٹا دیتا ہوں۔
جس Topicپر کام کرنا ہوتا ہے۔وہ پر ریسرچ کر لیتا ہوں یا وڈیو Contentدیکھ لیتا ہوں۔
سارا دن بنک میں گزارنے کے بعد رات کو میرا پسندیدہ کام lap topلے کر بیٹھ جانا اور لکھنا ہوتا ہے۔
سارا دن لوگوں سے Dealingکر کر کے،ذہن بھی تھک جاتا ہے اور جسم بھی۔رات کے سات بج جاتے ہیں مگر لوگوں کے مسئلے ختم نہیں ہوتے۔
مگر میں جیسے ہی واپس آ کر میں اپنے روم میں بیٹھا ہوں اور Laptopکے key Boardپر انگلیاں چلانا شروع کرتا ہوں تو میرے اندر کا وہ تخلیقی انسان جاگ جاتا ہے جو لفظ بننے کا ماہر ہے۔جسے لفظوں سے عشق ہے۔
یوں پھر کب رات کے تین بج جاتے ہیں کچھ پتہ ہی نہیں چلتا۔
کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جو آپ کی Energy Drain کرنے کی بجائے آپ کو Boostکر دیتے ہیں آ پ کو تھکانے کی بجائے پھر سے تازہ دم کر دیتے ہیں۔
لکھنا اور پڑھنا میرے لئے ایسا ہی ہے۔
کبھی کبھی میرا دل کرتا ہے کہ کھلا وقت ہو،نا ختم ہونے والے رات کی تنہائی ہو اور میں ذہن میں آنے والے ہر خیال کو قلم بند کرکے کتاب کی صورت میں چھاپ لوں۔
9 to 6
ضروری ہے Professionalismسیکھنے کے لئے،
ایک تازہ گریجویٹ کو ایک زندگی کے ڈھنگ سیکھنے کے لئے۔
مگر ہمیشہ کے لئے 9 to6 میں رہنا مجھے لگتا ہے کہ بہت گھاٹے کا سودا ہے۔ایک آفس میں،یا پھر ایک ہی کمپنی میں ساری زندگی بھلا کیسے گزاری جا سکتی ہے۔
انسان کو تو آزاد ہونا چاہیے۔
وقت کی قید سے
پیسے کی قید سے
باس اور کمپنی کی قید سے
وہ جب جہاں جس وقت جانا چاہیے جا سکے۔
اگر آپ بھی جاب کرتے ہیں اور میرے جیسے ہی خواب دیکھتے ہیں تو آپ کو ایک ہی دن میں ایک اور جاب کرنی پڑے گی۔
جو 7 to 12 ہو گی۔جس میں آپ اپنے خوابوں کے لئے کام کریں گے۔اپنی ذات کو قابل بنائیں گے۔خود کو اپ سکل کریں گے۔کچھ نیا سیکھیں گے۔کچھ نیا کرنے کی کوشش کریں گے۔
اگر ایسا کریں گے تو امید تو یہی ہے کہ کچھ مہینوں یا پھر کچھ سالوں میں ضرور ایک ایسی زندگی حاصل کر لیں گے جس میں آزادی ہو گی۔
جس میں باس نہیں ہوگا۔
جس میں چھٹی کے لئے کسی باس کی approvalکا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔جس میں آپ وہ کچھ کر سکیں گے جو آپ واقعی دل سے کرنا چاہتے ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Haripur