UOG Photo Graphy

UOG Photo Graphy

Share

02/09/2023

مورخہ 2 ستمبر کو منعقد ہونے والے دوسرے سہ زبانی ال علیم میڈیکل کالج مقابلے میں، مجلسِ مباحثہ جامعہ گجرات کی انفارمیشن سیکرٹری، امتشال تصور اردو میں "اعزازی پوزیشن" کی حقدار قرار پائی ہیں۔ مجلسِ مباحثہ کو آپ پر فخر ہے اور مزید آنے والے مقابلوں کے لئے نیک تمنائیں ۔

22/08/2023

یونیورسٹی آف گجرات کی سابق ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ مقصود 22 اگست 2021ء کے دن اس جہان فانی سے کوچ کر گئ تھیں لیکن جامعہ گجرات کی بنیادوں میں ان کی لگن ،محنت اور خدمات ناقابل فراموش ہیں. ان کی تدریسی مہارتوں ، تعلیمی افکار ، تبحر علمی ، شعور مدنیت ، سماجی تفکر اور انتظامی اعتدال پسندی کی روشنی نے جامعہ گجرات کو آج بھی منور کر رکھا ہے . وہ نرم دل انسان ہی نہیں تھیں بلکہ انسانی وقار و تشخص پر معاشرتی ایمان کی حامل ڈاکٹر فوزیہ حقوق نسواں سے بڑھ کر توقیر انسان کی پرچارک تھیں. بطور استاد وہ طلبہ و طالبات کے لیے ہردلعزیز ، کولیگز کے لیے ہم خیال ساتھی ، ادارے کے لیے سراپائے خلوص و تشکر کا درجہ رکھتی تھیں. آج ان کی دوسری برسی کے موقع پر ادارہ اور ان کے ساتھی ان کو نہ صرف یاد کرتے ہیں بلکہ ان کی عمرانی فہم و ادراک کی کمی شدت سے محسوس کرتے ہیں. ان کی ذہانت سے بھرپور ظرافت ، شخصی شرافت ، پیشہ وارانہ صداقت جیسے اوصاف حسنہ نے ان کی شخصیت کی تعمیر ہی ایسی کی تھی کہ جو ان سے مل لیتا وہ انہیں بھلا نہیں پاتا .. ان کی یادوں کی مہکتی فضا میں ہم ﷲ کریم کے حضور دعاگو ہیں کہ پروردگار عالم ڈاکٹر فوزیہ مقصود کے اخروی زندگی میں درجات بلند فرماِئے اور فردوس بریں میں شفاعت نبئ رحمتﷺ سے نوازے .آمین

Want your business to be the top-listed Travel Agency in Gujrat?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Gujrat
50700