Hope Pakistan
21/03/2026
تمام اہلیان پاکستان کو عید مبارک 💐💐💐
ھوپ پاکستان کی جانب سے عید گفٹس تقسیم کیے گئے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے-
اس کی توفیق عطا کرنے پر ہم اللہ رب عزوجل کا دل سے شکر ادا کرتے ہیں۔
بغیر کھلے عام چندہ یا خیرات مانگے، یہ سلسلہ حسب استطاعت جاری ہے ۔
22/02/2026
الحمد للہ ربّ العالمین
ھـوپ پاکستان کی جانب سے اعوان شریف کے بعد بھلوٹ ٹیکسلا، مل اور ملکی گاؤں میں بھی رمضان المبارک کے لیے راشن پیکجز باوقار انداز میں تقسیم کا اہتمام کیا گیا
۔ روانگی/ وصولی کے لمحات کی تصاویر اس خدمت کے عملی اور منظم پہلو کی عکاسی کرتی ہیں، جہاں ہر قدم ذمہ داری، امانت اور خلوصِ نیت کے ساتھ اٹھایا گیا۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ تمام کاوش کسی کھلے عام چندہ مہم، ذاتی یا سیاسی مفادات کے بغیر انجام دی گئی۔ نہ اسے ذریعہ آمدن بنایا گیا۔ مقصد صرف اور صرف خدمتِ خلق اور مستحق خاندانوں کی باعزت معاونت تھا۔
اسی اخلاص اور وقار کی بدولت احباب نے اس تحفے کو اعتماد اور عزت کے ساتھ قبول کیا، کیونکہ حقیقی خدمت اپنی سادگی اور نیت کی پاکیزگی میں پہچانی جاتی ہے۔
اللہ تعالیٰ اس کاوش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور ہمیں اسی جذبے کے ساتھ خدمت جاری رکھنے کی توفیق دے۔ آمین۔
17/02/2026
اعوان شریف کے ایک سفید پوش کا بیان؛
رمضان صرف عبادت اور صبر کا مہینہ نہیں، یہ خودداری کا بھی امتحان ہوتا ہے۔ ہم جیسے سفید پوش لوگوں کے لیے سب سے تکلیف دہ چیز ضرورت نہیں بلکہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب مدد لینے کے نام پر عزتِ نفس مجروح ہو جائے۔
اسی لیے ہم ھوپ پاکستان کا رمضان پیکج قبول کرتے ہیں۔ یہاں امداد خاموشی سے آتی ہے، احترام کے ساتھ آتی ہے۔
ہمیں یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ایک دوست دوسرے دوست کا سہارا بن رہا ہو، نہ کہ کوئی ہم پر احسان جتا رہا ہو۔
🙏ہم نے ایسے مناظر بھی دیکھے ہیں جہاں زکوٰۃ اور صدقات کھلے عام جمع کیے جاتے ہیں اور اسی انداز میں تقسیم بھی ہوتے ہیں۔ ایسے وقت میں صرف ہم نہیں، ہمارے بچے بھی شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔ ان کے دلوں میں احساسِ کمتری گھر کر جاتا ہے، اور یہ زخم راشن سے زیادہ گہرا ہوتا ہے۔
ہوپ پاکستان نے اس احساس کو سمجھا۔ انہوں نے خدمت کو ذریعہ آمدن نہیں بنایا، نہ اسے سیاست کا رنگ دیا۔ ان کے سرپرست بیرسٹر مزمل کے لیے یہ کام نہ ووٹ کا حصول ہے اور نہ سیاسی مقصد۔ یہ محض انسانیت کی خدمت ہے، خاموش اور باوقار خدمت۔
ہم شکر گزار ہیں کہ ہمارے بچوں کی عزت کا خیال رکھا جاتا ہے۔ انہیں یہ احساس نہیں ہونے دیا جاتا کہ وہ کسی پر بوجھ ہیں۔ بلکہ انہیں یہ یقین دیا جاتا ہے کہ معاشرہ ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
شاید کچھ لوگ اس فرق کو محسوس نہ کریں، مگر جو خودداری کی قدر جانتے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ اصل خدمت وہ ہے جو عزت بچائے، دل جوڑے اور معاشرے میں وقار کو زندہ رکھے.
03/02/2026
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ملکی میں ھوپ پاکستان کی ٹیم نے حسبِ روایت ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں یونیفارم اور جوتے بطور تحفہ پیش کیے۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ ھوپ پاکستان اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ استطاعت کے مطابق خدمتِ خلق میں مصروفِ عمل ہے۔ ھوپ پاکستان نہ تو کھلے عام فنڈ ریزنگ، چندہ خوری یا زکوٰۃ و صدقات جمع کرنے کی قائل ہے اور نہ ہی خدمتِ خلق کی آڑ میں کسی قسم کی سیاست کرتی ہے۔
ھوپ پاکستان خالصتاً خدمتِ انسانیت، دیانت داری اور شفافیت کا نام ہے۔
اللہ تبارک و تعالیٰ اس کاوش کو قبول و منظور فرمائے۔ آمین
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Gujrat