Media Cell Gojra
گوجرہ: مکئی سیزن میں ٹریفک کا شدید بحران، شہری پریشان
گوجرہ میں مکئی کے سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی شہر بھر میں ٹریفک کی صورتحال انتہائی ابتر ہو گئی ہے۔ مختلف شاہراہوں، بازاروں اور اہم گزرگاہوں پر مکئی سے لدی ٹرالیاں، ٹرک اور عارضی ڈھیر قائم ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ غلہ منڈی تک محدود رہنے والی زرعی سرگرمیاں اب شہر کے مختلف علاقوں تک پھیل چکی ہیں، جس کے نتیجے میں جگہ جگہ مکئی کے ڈھیر اور بھاری گاڑیوں کی پارکنگ نے ٹریفک کی روانی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ کئی مقامات پر گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے۔
شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ جب مکئی سیزن ہر سال آتا ہے تو انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی جانب سے پیشگی منصوبہ بندی کیوں نہیں کی جاتی؟ عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ بھاری گاڑیوں کے لیے مخصوص روٹس اور پارکنگ پوائنٹس مقرر کیے جائیں تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے اندر قائم غیر قانونی مکئی کے ڈھیروں اور بے ہنگم پارکنگ کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال ہو اور شہریوں کی مشکلات میں کمی آ سکے۔
رپورٹ: گوجرہ نیوز ڈیسک 📰 #گوجرہ
13/06/2026
✅ ہماری نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ چوہدری ریاض گجر کا فوری ایکشن
گوجرہ سرکاری ہسپتال میں پینے اور استعمال کے پانی کی عدم دستیابی کے مسئلے کی نشاندہی کیے جانے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ چوہدری ریاض گجر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کیں، جس کے نتیجے میں الحمدللہ پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔
شدید گرمی کے موسم میں مریضوں، بزرگوں، خواتین اور ان کے لواحقین کو درپیش مشکلات کے پیش نظر انتظامیہ کی بروقت کارروائی قابلِ ستائش ہے۔
عوامی مسائل کی نشاندہی کا مقصد تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ مسائل کا حل اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ خوشی ہے کہ اس معاملے میں فوری ایکشن لیا گیا اور ہسپتال آنے والے شہریوں کو درپیش ایک اہم مسئلہ حل ہو گیا۔
ہم اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ چوہدری ریاض گجر کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے عوامی مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری اقدامات کیے۔
مسائل کی بروقت نشاندہی اور انتظامیہ کی فوری کارروائی ہی بہتر طرزِ حکمرانی کی علامت ہے۔
#گوجرہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Tehsil Office Road
Gojra
36120