Gojra underground
11/05/2026
ایک بھائی اپنی صرف ہزار کلو میٹر چلی نئی Jaecoo تاؤ بٹ لے کر گئے اور وہاں اس کے کمپیوٹر سسٹم میں گلچ/مسئلہ آ گیا اور وہ بند ہو گئی
وہ بھائی اپنی فیملی کے ہمراہ تھے۔بے انتہا پریشان ہوئے اور جیکو کے کمیونٹی گروپ میں پوسٹیں ڈالنا شروع کر دیں۔بات انکی مینیجمنٹ تک پہنچ گئی
آن کال جو جو مشورے دئیے گئے سارے ٹرائی کر لیے لیکن جیکو سٹارٹ نہ ہوئی۔آخر جیکو نے اپنے انجینئیرز تاؤ بٹ بھیج دیئے۔جنہوں نے وہاں پہنچ کر دیکھا کہ کسی پتھر پہ ہٹ ہونے کی وجہ سے اس کی مین الیکٹرک کیبل ڈیمج ہو گئی تھی جس سے یہ مسئلہ ہوا
بات بتانے کا مقصد ہے کہ اگر نئی کمپنیوں کو مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانی ہے تو ایسی ہی آفٹر سیل سروس دیں
جس سے کسٹمر کو آپ پہ اعتماد ہو کہ مشکل میں اکیلے نہیں چھوڑیں گے
جیکو کا یہ رویہ بہت پروفیشنل اور اچھا لگا کہ انہوں نے وہاں اپنے انجینئرز بھیجے۔
07/05/2026
کیا بنیان مرصوص کی ترکیب جنرل یحیی خان نے بھی استعمال کی ؟
تحریر و تحقیق : فیاض راجہ
پاکستانی اداروں کی جانب سے بھارت کے خلاف حالت جنگ میں، قرآن پاک میں مذکور ایک عربی ترکیب " بنیان مرصوص " کا استعمال پہلی بار آج سے کوئی 54 برس پہلے جنوری 1972 میں کیا گیا
یہ وہ وقت تھا جب پاکستان پر تیسرے فوجی آمر جنرل یحیی خان کی ناجائز، غیر آئینی اور غیر قانونی حکومت کے سائے لہرا رہے تھے۔
اس دوران مشرقی پاکستان میں ہمیں بھارتی افواج کے ہاتھوں شکست ہوئی اور 90 ہزار پاکستانی فوجی قیدی بنا لئے گئے۔
جنرل یحیی خان کے دور میں ہونے والے انتخابات کے بعد اس وقت کی پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت عوامی لیگ اور مقبول ترین سیاسی رہنما شیخ مجیب کا مینڈیٹ تسلیم نہ کیا گیا جس کے نتیجے میں بالآخر پاکستان ٹوٹ گیا
کیا یہ محض اتفاق ہے کہ بھارت کے خلاف حالت جنگ میں جب یہ ترکیب ایک بار پھر استعمال کی گئی تو اس وقت بھی پاکستان کے مقتدر حلقوں کی جانب سے ، ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف اور ملک کے مقبول ترین رہنما عمران خان کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا تھا
سوال تو یہ ہے کہ ایک ایسے آپریشن میں جب پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے بھارت کو تاریخی اور عبرتناک شکست دی ، ایک ایسی ترکیب کیوں استعمال کی گئی جس ترکیب کے استعمال سے قبل پاکستان دولخت ہوگیا تھا کیا یہ محض اتفاق ہے ؟
اللہ کرے یہ محض اتفاق ہی ہو
پاکستان ہمیشہ زندہ باد ، آمین
نوٹ : فروری 1972 میں اردو ڈائجسٹ میں شائع ہونے والا اشتہار پوسٹ کے ساتھ منسلک ہے
اردو ڈائجسٹ کا یہ شمارہ میری ذاتی لائبریری میں محفوظ ہے
4m wall of Ghumnam Sipahe
کیا یہ پوسٹ سچ ہے 1972 میں ایسا کچھ ہوا تھا کیا کسی کے پاس اس وقت کی کاپی ملے گی اس رسالے کی ؟؟
Click here to claim your Sponsored Listing.
Address
Gojra
36120