Dr Rukhsar Gondal

Dr Rukhsar Gondal

Share

09/06/2024

نشر مکرر

27/05/2024

سُوٹا لا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک چرسی نے سگریٹ کی ڈبی خریدی تو اس پر "انتباہ" کے نیچے لکھا تھا کہ تمباکو نوشی سے مردانہ کمزوری ہو سکتی ہے۔۔۔
اس نے ڈبی واپس کاؤنٹر پر پھینکی اور کھوکھے والے کو کہا، "او اے کیڑھی دے دتی سو؟ او کینسر آلی پھڑا"
(یہ کون سی ڈبی دے دی ہے۔ وہی کینسر والی دے)

ویسے تو یہ لطیفہ ہے لیکن حقیقت سے اتنا دور بھی نہیں۔

ارے لڑکو، تم لوگوں نے بڑی عمر کی خواتین اور ڈاؤن سنڈروم کا تو بہت شور مچا لیا، اب ذرا اپنی منجی تھلے وی ڈانگ پھیر لو۔۔۔

سگریٹ نوشی کے سپرم پر اثرات پر 200 تحقیقات کے ریویو سے یہ ثابت ہوا ہے کہ تمباکو نوشی سے مردوں میں:

۔۔ سپرم کی کوالٹی کم ہوتی ہے جس سے مردانہ بانجھ پن میں اضافہ ہوتا ہے

۔۔ مردانہ کمزوری یعنی erectile dysfunction دوسرے مردوں کی نسبت دو گنا ہوتا ہے

۔۔ سپرمز میں کروموسومز کی تعداد متاثر ہوتی ہے جس سے موروثی بیماریوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں

۔۔ جینیاتی میوٹیشنز یعنی جینز میں منفی تبدیلی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں جس سے اسقاط حمل اور ایبنارمل بچوں کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے

۔۔ ڈی این اے ڈیمیج ہوتا ہے اور یہ بھی مردانہ بانجھ پن پیدا کرتا ہے

تو اب خواتین کو بھی چاہیے کہ شادی سے پہلے مرد کی سلیکشن میں تمباکو نوشی والے پہلو کو مدنظر رکھیں۔۔۔۔

منقول

25/05/2024

امان اللہ محسن سے میری پہلی ملاقات ڈگری کالج کے ہاسٹل میں ہویی تھی جب ہم ایف ایس سی کے لیے وھاں رہایش پزیر تھے۰محسن ایک خوش مزاج مذھب سے لگاو رکھنے والا انتہائی آرگنایزڈ بندہ تھا۰۰دوستی کے اوائل میں ہی میں اسے مولوی کہنا شروع کر دیا تھا کیونکہ اس کی مذہبی رجحان اور مذہبی معلومات ہم سب دوستوں میں سب سے زیادہ تھی ایف سی کے بعد بی اے اور بعد میں ایم اے کےتعلیمی اخراجات کے لیے اسے پارٹ ٹایم جاب کرنا پڑتی تھی لیکن اس نے اپنےتعلیمی سفر کے لیے مالی کمزوری کو کبھی اپنے راستے کی رکاوٹ نہی بننے دیا۰ایم بی بی ایس کے بعد جب میں لاھور شفٹ ہوا تو رابطہ پھر سے بحال ہونے پر پتا چلا کہ وہ ماسڑ ڈگری مکمل کر کے ایک نجی تعلیمی ادارے کے ساتھ منسلک ہے اور ساتھ ساتھ گورنمنٹ کالج میں اپنی تعلیم بھی جاری رکھے ہوے ہے۰بعد میں محکمہ تعلیم میں ایک معروف کالج میں لیکچرار کی جاب ملی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد ایک دن مجھے کہتا میرا پی ایچ ڈی کرنے کا ارادہ ہے میں ہنس کے کہا مولوی ساری زندگی ڈبل جاب کر کر کے اس مقام پر پہنچے ہو اب ساری زندگی پڑھتے ہی رہو گیے کیا؟میراخیال تھا میرے جیسے قریبی دوست کے اس طرح کے ریمارکس کے بعد دلبرداشتہ ہو کر ارادہ ترک کر دے گا مگر وہ بے چین روح بڑے میدان کے کھیل کے لیے پیدا ہویی تھی وہ بڑی ریس کا گھوڑا تھا بڑی ریس کے لیے نکل پڑا۰اور اس کا یہ سفر آسان ہرگز نہ تھا مالی معاملات عائلی زندگی میں ناچاکی ا پنے اکلوتے بیٹے سے جدایی والدین کی وفات سمیت ہر طرح کے معاملات سے آزمایا گیا مگر وہ ثابت قدم رہا اور بالآخر ڈاکٹیریٹ کی ڈگری حاصل کر کے اپنے ضلع کے ان گنے چنے لوگوں میں شامل ہوا جو واقعتا” پڑھے لکھے کہلانے کے حقدار ہیں۰سونے پر سہا گہ یہ ہوا کہ پی ایچ ڈی کے بعد اس کی اپوائنٹمنٹ اسی کالج میں ہویی جہاں سے ہم نے تعلیمی کیریر کا آغاز کیا تھا۰ایک ولی کامل نے ایک دفعہ اسے کہا تھا کہ تم سعودی عرب کا سفر اختیار کرو گے وہ تو پتہ نہی کب اس کے مقدر میں ہوگا لیکن میں ایک بات وسوق سے کہہ سکتا جانے سے پہلے وہ اپنے طلبا کی ایک ایسی نسل تیا ر کرے گا جو کنویں کے مینڈک نہیں ہوں گے۰۰مولوی صاحب آپ کو ڈاکٹر امان اللہ محسن بوسال لکھتے ہوے دلی مسرت ہو رہی ۰مالک آپ کو آپ کی محنت کا صلہ ضرور دے گا

Want your practice to be the top-listed Clinic in Gojra?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Gojra

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 12:00
Saturday 09:00 - 17:00