Govt. Boys Model High School Amphary Gilgit
"I do not teach anyone I only provide the environment in which they can learn"
Albert Einstein
18/05/2025
گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول امپھری گلگت میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ برائے اساتذہ کا انعقاد ۔ تربیتی ورکشاپ میں ماہر تعلیم، ڈائریکٹر ایجوکیشن الہادی ایجوکیشن سسٹم پاکستان جناب علی احمد جان صاحب نے Smart Lesson Planning اور Effective Teaching Strategies کے حوالے سے اساتذہ کرام کی رہنمائی کی۔ واضح رہے کہ تربیتی ورکشاپ میں ڈی ڈی او بوائز ہائیر سیکنڈری سکول امپھری گلگت کے فیڈنگ یونٹس سے بھی اساتذہ کرام نے دلچسپی کے ساتھ شرکت کی ۔ سیشن کے انعقاد پر تمام اساتذہ کرام نے ڈی ڈی او جناب اختر علی خان صاحب کی کاوشوں کو سراہا۔ شیشن کے اختتام پر پرنسپل اختر علی خان صاحب نے کامیاب سیشن کے انعقاد اور اپنی مصروفیات سے وقت نکالنے پر ماہر تعلیم جناب علی احمد جان کا شکریہ ادا کیا.
07/12/2024
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول امپھری گلگت نے سالانہ امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ سکول کا مجموعی نتیجہ 85 فیصد رہا۔ ڈی ڈی ایجوکیشن (Academics) محترم جناب یونس سروش صاحب سالانہ تقسیم انعامات پروگرام کے مہمان خصوصی تھے، پروگرام میں سکول SMC کے چیرمین محترم جناب نمبردار ڈاکٹر محمد افضل صاحب نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ سکول انتظامیہ کی جانب سے تمام کامیاب طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ پروردگار آپ سب کو مزید کامیابیوں سے ہم کنار کرے آمین 🤲
پروگرام کے آخر میں ڈی ڈی او جناب اختر علی خان صاحب نے پروگرام میں شرکت پر تمام مہمانوں کا اور بہترین انتظامات کرنے پر تمام اساتذہ کرام کا بھی شکریہ ادا کیا۔
26/10/2024
سابق صدر ٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان حاجی شاہد حسین اور منیجر KCBL ارشاد حسین ڈی ڈی او/ ہیڈ ماسٹر بوائز ہائیر سیکنڈری سکول امپھری گلگت جناب اختر علی خان کو بطور ڈی ڈی او تعیناتی اور حال ہی میں گریڈ 19 میں ترقی ملنے پر مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔
استاد کی عظمت پر طالب علم گلفام حیدر کے چند اشعار ❤️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Gilgit
Gilgit