Yahoo Bikes G-B

Yahoo Bikes G-B

Share

27/06/2013

اکبر بادشاہ کا ایک وزیر تھا بیر بل ۔
_________________________
ایک دن اس نے بادشاہ سے کہا دنیا میں 100 میں سے 99 آدمی اندھے ہوتے ہیں ۔ بادشاہ کو اس کی بات پر حیرت بھی ہوئی اور غصہ بھی آیا اور حکم دیا کہ اپنی اس بات کو ثابت کرو ورنہ سزا کے لیے تیار ہو جاؤ ۔
بیر بل نے کہا حضور حکم کی تعمیل ہوگی ۔ اگلے روز بیر بل شاہراہ عام پر بیٹھ کر چار پائی بننے لگا اور ایک آدمی ساتھ بٹھا لیا جس کو حکم تھا کہ ایک فہرست اندہوں کی تیار کرنی ہے اور ایک دیکھنے والوں کی ۔
ایک آدمی آیا اس نے کہا بیر بل کیا کر رہے ہو ۔؟
بیر بل نے اسے جواب دینے سے پہلے اپنے معاون کو کہا اس اک نام اندہوں میں لکھ دو ۔پھر اسے جواب دیا چار پائی بن رہا ہوں ۔۔۔۔۔ یوں لوگ آتے گئے پوچھتے گئے بیر بل کیا کر رہے ہو اور اندھوں میں اپنا نام لکھواتے گئے ۔۔ اتنے میں شاہی قافلہ گذرا تو بادشاہ نے پوچھا بیربل کیا کر رہے ہو ۔ بیر بل کے معاون نے بادشاہ کا نام بھی اندھوں میں لکھ دیا ۔ اتنے میں ایک آدمی آیا اور اس نے پوچھا خیریت ہے بیربل چار پائی کیوں بن رہے ہو ۔؟
بیر بل نے معاون سے کہا اس کا نام دیکھنے والوں میں لکھو اور پھر بادشاہ کی طرف متوجہ ہو کر کہا ۔عالی جناب فہرست دیکھ لیجیے جس میں آپ کا نام بھی شامل ہے کہ سب لوگ یہ دیکھ رہے تھے کہ میں چار پائی بن رہا ہوں لیکن انہیں اپنی بصارت پر یقین نہیں تھا گویا اندھے تھے اس لیے مجھ سے پوچھتے تھے کیا کر رہے ہو ۔صرف ایک شخص آیا جسے اپنی بصارت پر یقین تھا اس نے مجھ سے تصدیق نہیں چاہی بلکہ چار پائی بننے کی وجہ پوچھی ۔۔۔۔
اس قصے مین آج ہماری قوم کے لیے بھی نصیحت کا بہت سامان ہے۔

19/06/2013

ہم ایک تھے، ہم ایک ہیں ، ہم ایک رہیں گے ،

کراچی میں مقیم گلگت بلتستان اور چترال کے عوام کے لیے خوشخبری محبت کا پیغام سلام گلگت بلتستان کے نام سے ایک عالی شان کلچر شو کاانقعاد کیا جارہا ہے ۔
کراچی(ار،اے،یاسینی)گلگت بلتستان آرٹس اینڈ کلچرل کونسل (کراچی) کے قیام کو عمل میں لاتے ہوئے گلگت بلتستان اور چترال کے کرم فرماؤں کے لئے (GBACC) کے زیرِ اہتمام آغا خان جیم خانہ میں ایک پروقارثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کلچرل شو کا بنیادی مقصد گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر کے نو جوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے باہمی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا ہے اور اپنی دھرتی ماں گلگت بلتستان کو اپنی پہچان بنانا ہے ۔گلگت بلتستان آرٹس اینڈ کلچرل کونسل کی ٹیم اپنی عظیم ثقافت کو بلند درجہ دیتے ہوئے گلگت بلتستان کے با شعور یوتھ کے ذریعے تمام تعصبات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی خوبصورت اور منفرد ثقافت کو دنیا بھر میں وسیع بنیادوں پر اجاگرکرنے میں سرگرم عمل ہے ۔اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے مورخہ 23جون 2013ء بمقام آغا خان جیم خانہ بوقت شام 7بجے تا 12بجے شب ایک عالیشان میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا ہے جس کو رونق افروز بنانے کے لئے گلگت بلتستان مایہ ناز فنکار عوام کی دلچسپی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مقامی زبانوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔آپ تمام بہن بھائیوں سے گذارش ہے کہ اپنے ثقافتی پروگرام میں شامل ہو کر ایک مہذب قوم ہونے کا ثبوت دیں ۔

Want your business to be the top-listed Business in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Shop No B-9 Col. Hassan Market Gilgit
Gilgit
15100