Oshikhandass Gilgit baltistan

Oshikhandass Gilgit baltistan

Share

10/12/2025

اہم اطلاع برائے عوامِ حلقہ 3 (جلال آباد، بگروٹ، اوشکھنداس)

الحمدللہ
کل سے دنیور تا اوشکھنداس روڈ پر میٹلنگ/تارکول بچھانے کا کام باقاعدہ طور پر شروع ہو رہا ہے۔
یہ ترقیاتی منصوبہ عوام کی آسانی اور بہتر سفری سہولیات کیلئے انتہائی اہم ہے۔

تمام ٹرانسپورٹرز، مسافرحضرات، ملازمین اور طلبہ سے گزارش ہے کہ درج ذیل اوقات میں سفر کی منصوبہ بندی کریں

🕙 روڈ بندش کا شیڈول
صبح 10:00 بجے سے 1:00 بجے تک
دوپہر 2:30 بجے سے 5:00 بجے تک

ان اوقات میں روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گا۔
براہِ کرم تعاون کریں تاکہ کام مقررہ مدت 4 سے 5 دن میں مکمل ہوسکے۔

مزید برآں
اسسٹنٹ کمشنر دنیور اور ایس ایچ او نیور تھانہ سے بھی مؤدبانہ گزارش ہے کہ
کام کی نگرانی کیلئے کم از کم ایک سے دو پولیس اہلکار اور تحصیل عملہ کام کی جگہ پر مامور کریں،
تاکہ کسی قسم کی بد نظمی یا رکاوٹ نہ ہو اور کام بروقت و بحسن و خوبی مکمل ہو سکے۔

ترقی، تعاون اور نظم—ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے

04/11/2025

سنو

04/11/2025

نئی جنریشن سنو

23/10/2025

گلگت بلتستان کی بیٹی کا اعزاز

ضلع گلگت کے خوبصورت گاؤں اوشکھنداس سے تعلق رکھنے والی قابل فخر، ہونہار اور تخلیقی صلاحیتوں کی حامل بیٹی فریال عالم بنت مشہور عالم نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، راولپنڈی سے بی سی اے (بیچلر ان کمپیوٹر آرٹس) میں گرافک ڈیزائن کے شعبے میں نمایاں نمبروں کے ساتھ کامیابی سے اپنی ڈگری مکمل کر لی۔

فریال نے دورانِ تعلیم اپنی محنت، لگن اور تخلیقی صلاحیتوں سے نہ صرف اپنی فیلڈ میں اچھی کارکردگی دکھائی، بلکہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے کئی پروجیکٹس میں کام کیا اور گلگت بلتستان کو نمایاں کیا۔ ان کی ابتدائی تعلیم ڈی جے ماڈل ہائی اسکول، اوشکھنداس سے ہوئی۔

ان کے والد مشہور عالم ایک معروف بزنس مین ہیں، جو نہ صرف تجارت کے شعبے میں کامیاب ہیں بلکہ معاشرتی فلاح و بہبود اور جماعتی خدمات میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس شاندار کامیابی پر گلگت بلتستان کی عوام، اساتذہ، طلبہ اور سوشل میڈیا حلقوں کی جانب سے فریال عالم اور ان کے اہلِ خانہ کو دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ یہ کامیابی ان کے روشن اور کامیاب مستقبل کی طرف ایک نیا راستہ بنے۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Gilgit