Commissioner Gilgit Division
25/02/2026
خوشخبری
خواہشمند افراد کمشنر آفس میں قائم ہیلپ ڈیسک ، کسی بھی قریبی ڈپٹی کمشنر آفس یا اسسٹنٹ کمشنر آفس یا ویب سائٹ وزٹ کریں
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Information Department Gilgit-Baltistan
کمشنر گلگت ڈویژن جناب توقیر حیدر کاظمی کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل کمشنر گلگت ڈویژن جناب ولی اللہ فلاحی نے پی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو خیر سگالی کے جذبے کے تحت کمبل، اسٹوو/ہیٹر، ایئر کنڈیشنر اور فریج فراہم کیے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پی ایچ کیو ہسپتال نے کمشنر گلگت ڈویژن کا اس تعاون اور عوامی فلاح کے اقدام پر دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس اقدام سے ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی مزید بہتر ہوگی۔
27/01/2026
کمشنر گلگت ڈویژن جناب توقیر حیدر کاظمی نے تحصیل جگلوٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر قائم مقام ڈپٹی کمشنر گلگت جناب صداقت علی اور ایس ایس پی گلگت جناب اسحاق حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر (قائم مقام) جگلوٹ نے کمشنر گلگت کو تحصیل میں مجموعی سکیورٹی صورتحال، امن و امان، انتظامی امور اور دریائے کنارے جاری مائننگ پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔۔
کمشنر گلگت ڈویژن نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے، بین الاداراتی ہم آہنگی کو مزید مؤثر بنانے، اور مائننگ پراجیکٹس میں ماحولیاتی و ضابطہ جاتی تقاضوں اور قانونی اصولوں کی سختی سے پابندی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ترقیاتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کے مفادات اور سلامتی کو اولین ترجیح دی جائے
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan Information Department Gilgit-Baltistan
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Near Supreme Appellate Court Jutial Gilgit
Gilgit
15100