ETI-GB
گلگت بلتستان میں محکمہ زراعت کی پھلدار نرسریوں کی توسیع اور پیداواری صلا حیت میں اضافے کا منصوبہ
ای ٹی آئی، محکمہ زراعت گلگت بلتستان کےاشتراک سے" محکمہ زراعت کی نرسریوں کی توسیع اور پیداواری صلا حیت میں اضافے" کے منصوبے پر گذشتہ ایک سال سے کام کر رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت محکمہ زراعت کو مالی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ منصوبہ گلگت بلتستان کی 11 منتخب محکمانہ نرسریوں پر مشتمل ہے، جہاں روٹ اسٹاک اور سیڈ سٹون( بیج) لگائے جا رہے ہیں تاکہ معیاری اور بیماری سے پاک، مارکیٹ کی طلب کی عین مطابق پودے تیار کیے جا سکیں۔ اس اقدام کا مقصد تین سال کے اندر مقامی سطح پر تقریباً 10 لاکھ پودے تیار کرنا ہے۔اس سے مقامی سطح پر پودوں کی محدود پیداوار، "ڈاؤن کنٹری" نرسریوں پر انحصار، اور مہنگے پودوں جیسے موجودہ چیلنجز حل ہوں گے، جو اس وقت مقامی کسانوں کے لیے بڑا مسئلہ ہیں۔محکمہ زراعت کی نرسریوں میں سیب، انگور، چیری، اخروٹ، خوبانی اور چائنیز پھل سمیت متعدد اقسام کے پودے اگائے جا رہے ہیں۔ اس اقدام سے ETI-GB پروگرام کے تحت تقریباً 40,000 ایکڑ نئی آباد کردہ زمینوں کے لیے پودوں کی بروقت اور مناسب قیمت پر دستیابی یقینی ہو گی۔
ای ٹی آئی اور محکمہ زراعت گلگت بلتستان کے درمیان اس شراکت داری کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ مہدی آباد (کھرمنگ)، سیلنگ (گانچھے) اور جلال آباد (گلگت) کی نرسریوں کی حالیہ تصاویر میں نمایاں پیش رفت دیکھی جا سکتی ہےیاد رہے کہ حالیہ دنوں میں IFAD کے سپرویژن مشن نے بھی ان نرسریوں کا دورہ کیا تھا، جہاں متعلقہ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر صاحبان نے انہیں نرسری کا دورہ کروایا اور موقع پر بریفنگ دی۔ IFAD مشن نے ادارہ جاتی ٹیم ورک اور باہمی اشتراک کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے مستقبل قریب میں گلگت بلتستان میں پودے مقامی سطح پر مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوں گے۔
18/06/2026
ETI-GB is a flagship development program of the Government of Gilgit-Baltistan, supported by the International Fund for Agricultural Development (IFAD) and the Ministry of Foreign Affairs and International Cooperation through the Italian Agency for Development Cooperation (AICS). With a mandate to improve the livelihoods of 100,000 rural households, ETI-GB prioritizes transparency and measurable results. The program is committed to disseminating lessons learned, best practices, and key achievements to ensure policy reforms and sustainable development across the region.
Upon IFAD’s recommendation, an independent third party impact study was initiated in 2025. Following an extensive assessment exercise, the consultant concluded the study and documented the program's progress against various Core Outcome Indicators (COIs). A summary of the impact study and its key findings is public now while the complete impact study document will soon we available on ETI-GB website. This 2025 assessment assessment marks the second major impact study conducted for the program, following the initial study in 2022. hashtag hashtag hashtag hashtag
Read more: https://www.facebook.com/share/v/1B96HB24V1/
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Telephone
Website
Address
House #04, River View Road, Chinar Bagh
Gilgit
15,100
Opening Hours
| Monday | 08:30 - 16:30 |
| Tuesday | 08:30 - 16:30 |
| Wednesday | 08:30 - 16:30 |
| Thursday | 08:30 - 16:30 |
| Friday | 08:30 - 16:30 |