Chamogarh Youth Organisation

Chamogarh Youth Organisation

Share

11/05/2025

پاکستان کی جانب سے انڈیا کو تو جواب مل گیا
اب باری اندرون دشمنوں کی متعلقہ اداروں کو چاہیے فلفور انکے خلاف کارروائی کریں

20/06/2024

فیض احمد خان اور انکی اہلیہ نے چائنا کے صوبہ حینان کی یونیورسٹی سے فلی فنڈڈ اسکالرشپ پر انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ بزنس میں ایم فل کی ڈگری مکمل کرلی اور مزید تحقیق کےلئے چائنا کی اول درجے کی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کرنے کا عزم رکھتے ہیں. فیض احمد خان کا تعلق گلگت بلتستان کے ایک چھوٹے سے گاؤں چھموگڑ سے ہے. فیض کو بچپن سے ہی پڑھائی کا جنون تھا اور ان کے والد نے اپنے ذہین بیٹے کو گلگت کے مہنگے اور اعلیٰ درجے کے اسکول و کالج میں داخلہ دلوایا. فیض نے 2013 میں ایف ایس سی لیول میں ایبٹ اباد بورڈ سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے ساتھ تاحال تعلیمی میدان میں گلگت کا نام روشن کر رہے۔ پڑھائی کے ساتھ ساتھ فیض ایکسٹرا کریکولر ایکٹیویٹیز میں، جیسے کہ وڈیوگرافکی، فوٹوگرافی اور مضمون نویسی میں بھی نمایاں رہے. فیض نے 2015 میں پورے پنجاب میں مضمون نویسی کے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
حال ہی میں فیض نے فلی فنڈڈ سکالرشپ کے تحت حینان یونیورسٹی آف اکنامکس اینڈ لاء سے انٹر نیشنل ٹریڈ میں ایم فل مکمل کر کے انٹرنیشنل لیول پر گلگت بلتستان کا نام روشن کیا ہے.
فیض کو پی ایچ ڈی کیلئے چائنہ کی دو بہترین یونیورسٹیز چینگچو یونیورسٹی اور شی آن چاؤ تھونگ لیور پول یونیورسٹی سے آؤٹ سٹینڈنگ گریجویٹ سکالرشپ کیلئے آفر لیٹرز مل چکے ہیں۔ ان اداروں میں پی ایچ ڈی کے دوران سکالرشپ کی رقم تقریبا 90 لاکھ سے لیکر ایک کروڑ تک ہے۔ فیض کا کہنا ہے کہ گلگت کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے اپنی تعلیم کے آغاز کے بعد آج اس مقام تک پہنچنا میری زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ یقینا اس کامیابی کی اصل وجہ میرے والدین کی دعائیں ہیں۔ اس کے علاوہ فیض اپنے علاقے اور علاقائی لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کیلئے بھی پر عزم ہیں

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Gilgit