Muzaffar Azam Ambassador Of Peace

Muzaffar Azam  Ambassador Of Peace

Share

22/05/2026
21/05/2026

اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان کو سرزمین گلگت بلتستان میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

یہ ہماری اسماعیلی برادری کے لیے ایک تاریخی، روحانی اور یادگار موقع ہے۔ اپنے امام کی آمد پر ہم تمام اسماعیلی بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

مرحوم و مغفور پرنس شاہ کریم آغا خان کی گلگت بلتستان خصوصاً تعلیم، صحت، فلاح و بہبود اور سماجی ترقی کے شعبوں میں خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ ان کی کاوشوں نے اس خطے کے ہزاروں لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی پیدا کی، جنہیں ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھا جائے گا۔

ہمیں یقین ہے کہ پرنس رحیم آغا خان بھی اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی، نوجوانوں کی بہتری، تعلیم کے فروغ اور عوامی فلاح کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ایک بار پھر اسماعیلی برادری کو اس تاریخی موقع پر مبارکباد اور پرنس رحیم آغا خان کو گلگت بلتستان آمد پر خوش آمدید۔

مظفراعظم چیئرمین گلگت بلتستان یوتھ آرگنائزیشن

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Gilgit