Pmln tigers danyore gbla3
Pmln Sarkar GB GB #
29/04/2026
گلگت حلقہ 3: قیادت، خدمت اور قربانی کی روشن مثال
(ایک خاموش مگر سچ بولنے والے سپورٹر کی تحریر)
گلگت بلتستان کی سیاست اب لفظوں کے کھیل سے نکل کر حقیقت کے کڑے امتحان میں داخل ہو چکی ہے۔ عوام اب تقریریں نہیں، کردار دیکھتے ہیں… اور کردار ہمیشہ وقت پر پہچانا جاتا ہے۔
حلقہ 3 کی سرزمین پر ایک نام اب امید، درد اور انسانیت کی علامت بن کر ابھرا ہے— ذوالفقار علی تتو سرکار۔
وہ لمحہ تاریخ بن چکا ہے جب دنیور نالے کے دل دہلا دینے والے حادثے میں مٹی نے زندگیاں نگل لیں۔ چیخ و پکار، دھواں، ملبہ اور ٹوٹی ہوئی سانسیں… مگر اس اندھیرے میں ایک روشنی ننگے پاؤں ملبے میں اتر آئی۔
وہ کوئی سرکاری پروٹوکول نہیں تھا… وہ کوئی کرسی کا محافظ نہیں تھا… وہ ایک انسان تھا جو انسانیت بن کر آیا تھا۔
نہ جوتے تھے، نہ خوف—صرف جذبہ تھا، صرف درد تھا، صرف ذمہ داری تھی۔
وہ ہاتھ جو مٹی ہٹاتے رہے، وہ کندھے جو زخمیوں کو اٹھاتے رہے، وہ وجود جو کیچڑ میں ڈوب کر بھی لوگوں کے ساتھ کھڑا رہا—وہ صرف امداد نہیں تھی، وہ اعلان تھا کہ:
"قیادت وہ نہیں جو دور کھڑی تماشہ دیکھے، قیادت وہ ہے جو ملبے میں اتر کر زندگی تلاش کرے۔"
آج حلقہ 3 کے سامنے سوال نہیں، امتحان ہے۔
کیا ہم صرف باتوں کو ووٹ دیں گے؟ یا اس خلوص کو جو مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑا تھا؟
یہ انتخاب نہیں… یہ وفاداری کا امتحان ہے۔
یہ فیصلہ نہیں… یہ ضمیر کی آواز ہے۔
حلقہ 3 کی پہچان، خدمت کی دھڑکن، اور امید کا چراغ— ذوالفقار علی تتو سرکار۔✌️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Gilgit