Comrade Baba Jan

Comrade Baba Jan

Share

20/04/2026

عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ کے تین امیدوار آدھے گھنٹے بعد الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے۔

19/04/2026

اسلم انقلابی کی عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان میں شمولیت اور جی بی اے حلقہ 21 غذر 3 سے نامزدگی

گاہکوچ، گلگت بلتستان (پ ر):گزشتہ روز گلگت بلتستان کے نوجوان، حق پرست اور متحرک سیاسی رہنما اسلم انقلابی نے باقاعدہ طور پر عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان میں شمولیت اختیار کر لی۔ یہ اہم سیاسی پیش رفت گاہکوچ میں منعقدہ ایک پارٹی اجلاس کے دوران سامنے آئی، جہاں انہوں نے پارٹی قیادت کے ساتھ ملاقات کے بعد اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔

پارٹی کی جانب سے اسلم انقلابی کو جی بی اے حلقہ 21 (غذر 3) سے عوامی ورکرز پارٹی کا نامزد امیدوار بھی مقرر کیا گیا ہے۔ وہ آئندہ انتخابات میں پارٹی کے پلیٹ فارم سے حصہ لیں گے۔

اسلم انقلابی گلگت بلتستان کے ایک نوجوان سیاسی و قوم پرست رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کا تعلق یاسین (ضلع غذر) سے ہے۔ وہ طویل عرصے سے گلگت بلتستان کے آئینی حقوق، وسائل پر مقامی حق ملکیت، اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں سرگرم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ وہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان (AAC-GB) کے سرگرم رکن بھی رہے ہیں، جو علاقے میں گندم سبسڈی، آئینی حقوق اور دیگر عوامی مطالبات کے لیے احتجاجی تحریکوں کی قیادت کرتی رہی ہے۔

اسلم انقلابی کو گلگت بلتستان میں نوجوان نسل کے ایک فعال، متحرک اور حق پرست رہنما کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ وہ علاقے کے آئینی حقوق، ترقیاتی مسائل اور مقامی وسائل پر عوامی اختیار کے حوالے سے واضح مؤقف رکھتے ہیں۔ ان کی سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے وہ ماضی میں مختلف دباؤ اور حکومتی کریک ڈاؤن کا سامنا بھی کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی، اور دورانِ تعلیم بھی وہ سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں بھرپور طور پر متحرک رہے۔

جاری کردہ
عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان

18/04/2026

غذر: عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر کامریڈ بابا جان ، جنرل سکرٹری شیر نادر شاہی اور اسلم انقلابی پارٹی کی شمولیتی پروگرام کے بعد میڈیا سے بات کررہے ہیں


Awami Workers Party Gilgit Baltistan

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


Gilgit