Gilgit-Baltistan Police

Gilgit-Baltistan Police

Share

07/06/2026

عوامی آگاہی پیغام

گلگت بلتستان عام انتخابات 2026 کے سلسلے میں پولنگ کا عمل مقررہ وقت شام 5 بجے اختتام پذیر ہو چکا ہے، جبکہ اس وقت تمام متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

مجموعی طور پر گلگت بلتستان میں انتخابی عمل پرامن اور منظم ماحول میں منعقد ہوا۔ ضلع دیامر اور گلگت میں چند معمولی واقعات کے علاوہ دیگر تمام اضلاع میں پولنگ کا عمل خوش اسلوبی، شفافیت اور پرامن انداز میں تقریباً مکمل ہوا ہے۔
گلگت بلتستان پولیس دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کے ساتھ اشتراک عمل کے ذریعے ریٹرننگ افیسر اور پریزائیڈنگ افیسر کے لیے سازگار ماحول اور سازگار اور محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات پر عمل پیرا ہے
عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور غیر مصدقہ اطلاعات، افواہوں اور سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے سے اجتناب کریں۔
تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ انتخابی نتائج کے باضابطہ اعلان تک ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و امان برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں

ترجمان پولیس گلگت بلتستان

Photos from Gilgit-Baltistan Police's post 07/06/2026

سکردو۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سکردو، غلام رسول (پی ایس پی)، عام انتخابات 2026 کے سلسلے میں مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل کے دوران امن و امان کے قیام، ووٹرز کی حفاظت اور شفاف و پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)

Photos from Gilgit-Baltistan Police's post 07/06/2026

گلگت، 07 جون 2026: گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں عام انتخابات 2026 کا عمل پُرامن اور منظم انداز میں جاری ہے۔ عوام بھرپور جوش و خروش کے ساتھ اپنے جمہوری حقِ رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔

تمام پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ گلگت بلتستان پولیس، دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ضلعی انتظامیہ امن و امان برقرار رکھنے اور انتخابی عمل کو محفوظ بنانے کے لیے بھرپور فرائض انجام دے رہے ہیں۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)

Want your organization to be the top-listed Government Service in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Gilgit