Gilgit Diagnostic Centre - GDC

Gilgit Diagnostic Centre - GDC

Share

16/11/2025

ڈاکٹر ثروت بتول
کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ اینڈ آبسٹٹریشن، پی ایچ کیو ہسپتال گلگت

ڈاکٹر ثروت بتول اور اُن کی ٹیم نے 26 سالہ غیر شادی شدہ خاتون کی کامیاب سرجری کی، جس میں بچہ دانی کو محفوظ رکھا گیا۔
اتنے بڑے فائبروئڈ کے باوجود بچہ دانی کو محفوظ رکھنا واقعی قابلِ تحسین مہارت ہے۔

مریضہ کی عمر اور غیر شادی شدہ ہونے کی وجہ سے یہ کیس خاص طور پر اہم تھا، کیونکہ زرخیزی کو برقرار رکھنا نہایت ضروری تھا۔
میڈیکل ٹیم کی مہارت اور دیکھ بھال قابلِ تعریف ہے!

کلینک کے اوقات: دوپہر 2:00 بجے سے شام 6:30 بجے تک
مقام: گلگت ڈائیگناسٹک سینٹر، ہسپتال روڈ، نیئر اولڈ پولو گراؤنڈ، گلگت

Photos from Gilgit Diagnostic Centre - GDC's post 09/08/2025

🌿 اعلانِ عام – مفت طبی کیمپ 🌿
*بگروٹ یوتھ آرگنائزیشن*
اہتمام: بگروٹ یوتھ آرگنائزیشن – ہیلتھ کمیٹی
باہمی اشتراک : گلگت ڈائیگنوسٹک سینٹر

نگرانی: میڈیکل کمیٹی، بگروٹ یوتھ آرگنائزیشن
📍 مقام: فرفوح، وادیٔ بگروٹ
📅 تاریخ: بروز اتوار، 10 اگست 2025
⏰ وقت: صبح 10:00 بجے تا دوپہر 2:00 بجے

الحمدللہ! بگروٹ یوتھ آرگنائزیشن کی ہیلتھ کمیٹی اور گلگت ڈائیگنوسٹک سینٹر کے باہمی تعاون سے ایک بامقصد و بامعنی مفت طبی کیمپ کا انعقاد وادیٔ بگروٹ کے مقام فرفوح میں کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد مقامی آبادی کو اعلیٰ طبی سہولیات ان کے دروازے پر مہیا کرنا ہے۔

یہ کیمپ خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت مختلف شعبہ ہائے طب سے تعلق رکھنے والے ماہر و مشفق ڈاکٹرز کی زیرِ نگرانی منعقد کیا جا رہا ہے، جہاں تشخیص، مشورے اور ادویات کی فراہمی مکمل طور پر بلامعاوضہ ہو گی۔

🔬 دستیاب سہولیات:

▪️ ماہر ڈاکٹرز سے مفت معائنہ
▪️ ضروری ادویات کی مفت فراہمی
▪️ خواتین کے لیے گائنی الٹراساؤنڈ
▪️ بلڈ سیمپلنگ اور شوگر ٹیسٹ کی سہولت

👨‍⚕️ شریکِ کیمپ ماہرین:

Dr. Fazil – ماہر امراض باطنہ

Dr. Sarwat Batool – ماہر امراضِ نسواں و بانجھ پن

Dr. Athar – ماہر امراض گردہ و مثانہ

Dr. Iqtidar – جنرل و لیپروسکوپک سرجن

Dr. Shabbir Hussain – ماہر اطفال

Syeda Sanam Zahra – ماہر ریڈیالوجی

Dr. Syed Arif Hussain – ماہر نیورو سرجن

Dr. Tariq – فارماسسٹ

Javed Iqbal – میڈیکل ٹیکنیشن

❖ گزارش:

اس طبی کیمپ کا مقصد صحت و تندرستی کے فروغ کے لیے اجتماعی ذمے داری کا نبھانا ہے۔ وادی بگروٹ کے تمام مکینوں، بزرگوں، خواتین اور نوجوانوں سے مودبانہ گزارش ہے کہ مقررہ وقت پر کیمپ میں شرکت فرما کر اس فلاحی خدمت سے بھرپور استفادہ کریں۔

🌸 آیئے، صحت مند بگروٹ کے خواب کو حقیقت میں بدلیں!

05/08/2025

🌿 بگروٹ یوتھ آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام ایک روزہ مفت طبی کیمپ 🌿

بگروٹ یوتھ آرگنائزیشن، اپنے نصب العین "اتحاد، خدمت، ترقی" کے تحت، صحتِ عامہ کے فروغ کے لیے ایک اور بامقصد قدم اٹھا رہی ہے۔
ہیلتھ کمیٹی بگروٹ یوتھ آرگنائزیشن کے زیرِ نگرانی اور گلگت ڈائگنوسٹک سینٹر کے اشتراک سے ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

📌 تفصیلات درج ذیل ہیں:

🗓️ دن: اتوار
📅 تاریخ: 10 اگست 2025
🕙 وقت: صبح 10 بجے تا دوپہر 2 بجے
📍 مقام: فرفوح، وادی بگروٹ

---

👨‍⚕️ معائنہ کرنے والے ماہر ڈاکٹرز:

ڈاکٹر فاضل – میڈیکل اسپیشلسٹ

ڈاکٹر ثروت بتول– ماہر امراضِ نسواں (Gynecologist)

ڈاکٹر اطہر – ماہر امراضِ گردہ و مثانہ (Urologist)

ڈاکٹر اقتدار – جنرل و لیپروسکوپک سرجن

ڈاکٹر شبیر – ماہر امراضِ اطفال (Child Specialist)

ڈاکٹر سید عارف حسین – نیورو سرجن (Neurosurgeon)

ڈاکٹر سیدہ صنم زہرا – ماہر ریڈیالوجی (Radiologist)

---

💊 دستیاب سہولیات:

✅ ماہر اسپیشلسٹ ڈاکٹرز سے مفت طبی معائنہ
✅ تمام مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی
✅ الٹراساؤنڈ کی سہولت (خصوصاً خواتین کے لیے)

---

یہ کیمپ علاقے کے عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی کی ایک سنجیدہ اور مخلصانہ کوشش ہے۔
📢 تمام اہلِ علاقہ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ بروقت شرکت فرمائیں اور اس فلاحی اقدام سے بھرپور استفادہ کریں۔

بگروٹ یوتھ آرگنائزیشن
"اتحاد، خدمت، ترقی"

Want your business to be the top-listed Health & Beauty Business in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Hospital Road
Gilgit
15100

Opening Hours

Monday 14:00 - 21:00
Tuesday 14:00 - 21:00
Wednesday 14:00 - 21:00
Thursday 14:00 - 21:00
Friday 14:00 - 21:00
Saturday 14:00 - 21:00
Sunday 09:00 - 17:00