SK Write,s
26/07/2026
*جگلوٹ سکردو روڈ/ شاہراہِ بلتستان سسی پل اپڈیٹ*
مورخہ: 26 جولائی 2026 | وقت: شام 7:43 بجے
تمام شہریوں، مسافروں اور سیاحوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سسی پل پر بیلی برج کی تنصیب آخری مراحل میں تھا، تاہم پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافے کے باعث پل کے سروں پر شدید کٹاؤ شروع ہوگیا، جس کے نتیجے میں پل کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھولنا فی الحال ممکن نہیں رہا۔
موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات کے تحت بیلی برج کو دوبارہ ہٹا کر ازسرِنو نصب کیا جائے گا۔ اس عمل کی تکمیل میں مزید 36 سے 48 گھنٹے لگنے کا امکان ہے۔
عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔
*ڈپٹی کمشنر سکردو*
24/07/2026
*حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو عالمی جنگوں کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ*
دھمکی پر 10 روپے، ,🤣
میزائل چلانے پر 50 روپے اور،
جنگی جہاز تباہ ہونے پر 200 روپے پیٹرول بڑھانے کی تجویز...😋😋
🫣
23/07/2026
ہنزہ: گریلت گنش نالہ میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ شدید بارش کے باعث آنے والے ریلے اور ملبے نے زرعی اراضی کو نقصان پہنچایا جبکہ متعدد درخت تباہ ہو گٸے،سیلابی ریلے کے ملبے میں ایک ٹریکٹر دب گیا۔ علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بھاری مشینری موقع پر بھیج کر ٹریکٹر کو ملبے سے نکالا جائے اور متاثرہ علاقے کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔
22/07/2026
گلگت بلتستان کے شاہراہوں کے بارےمیں تازہ ترین صورتحال
استور ، جگلوٹ سکردو اور (غذر۔گلگت۔چترال) روڈ حالیہ بارشوں کے باعث بلاک ھیں ۔باقی ڈسٹرکٹ کے شاہراہ ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔
سفر کرنے والے شہریوں سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ اور روانگی سے قبل روڈ کی تازہ ترین صورتحال معلوم کرنے کے لیے گلگت بلتستان پولیس کی ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔
(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Gilgit