Fida Hussain Inqlabi Official
جامعہ عروہ کی گونج اب المصطفی العالمیہ میں بھی ۔۔
ایک صاحب، جو فخر سے کہتے تھے کہ "میں قم میں پیدا ہوا، میں عروہ الوثقی کے دانہ پانی بند کر دوں گا", آج اسی قم میں عروہ الوثقی کی صدائیں بلند ہوتے دیکھ کر حیران و پریشان ہیں اور مدرسہ بھی بند نہ ہو سکا ۔۔
جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کی ذیلی شاخ مدرسہ المہدی، جو دنیا بھر سے آئے ہوئے طلاب کو فارسی سکھانے کا مرکز ہے، ایک منفرد فکری اور علمی فضا کا حامل ہے۔ اسی فضا میں، انقلاب اسلامی کے عالمی اثرات کو اجاگر کرنے کے لیے ایک خصوصی تعارفی پروگرام منعقد کیا گیا، جہاں عروہ الوثقی کی پرجوش ویڈیو پیش کی گئی۔
پروگرام میں یہ واضح کیا گیا کہ انقلاب اسلامی نے نہ صرف ایران بلکہ پوری دنیا میں فکری بیداری کی نئی راہیں کھولی ہیں۔ اس کے مثبت اثرات پاکستان تک بھی پہنچے، جہاں مدارس میں انقلابی ترانے گونجنے لگے، اور حریت و مزاحمت کی روح نئی نسل میں منتقل ہونے لگی۔
لیکن حیرت انگیز امر یہ ہے کہ جس عروہ الوثقی کی صدائیں پاکستان میں دبانے کی کوشش کی جا رہی تھیں، جس کے خلاف زہر افشانی کی جا رہی تھی، اور جسے خاموش کرنے کے عزائم باندھے جا رہے تھے، وہ اب قم المقدسہ کے علمی مراکز میں بھی گونجنے لگی ہے۔ ایک صاحب، جو فخر سے کہتے تھے کہ "میں قم میں پیدا ہوا، میں عروہ الوثقی کے دانہ پانی بند کر دوں گا", آج اسی قم میں عروہ الوثقی کی صدائیں بلند ہوتے دیکھ کر حیران و پریشان ہیں۔
یہ حقیقت اس بات کا ثبوت ہے کہ حق کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔ انقلاب کی روشنی سرحدوں اور پابندیوں کی محتاج نہیں، بلکہ وہ ہر اس دل میں اترتی ہے جو بیدار ہونے کے لیے تیار ہو۔ قم ہو یا پاکستان، انقلاب کی روح اپنے جلوے بکھیر رہی ہے، اور "عروہ الوثقی" کے ترانے ہر جگہ گونج رہے ہیں۔
انتہائی غور طلب بات ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Gilgit