Gilgit Baltistan Transport Owners Association
06/02/2026
اسلام آباد سے گلگت بلتستان کی جانب سفر کے دوران کوہستان کے مقام لوٹر میں ایک رینٹ کی کار کے گہری کھائی میں جا گرنے سے تین قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی خبر نے دل کو بے حد رنج و الم میں مبتلا کر دیا ہے۔ یہ حادثہ نہایت دلخراش ہے جس پر ہم گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
ہم اس اندوہناک سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔ آمین۔
اس موقع پر ہم کوہستان کے ان خدمت گزار بھائیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، ڈیڈ باڈیز کو ریسکیو کیا اور زخمیوں و شہداء کو سرالہ ہسپتال تک پہنچانے میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا۔ ایسے مخلص اور بے لوث لوگ واقعی ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو محفوظ رکھے اور ایسے حادثات سے محفوظ فرمائے۔ آمین۔
06/02/2026
نمائندہ خصوصی۔۔۔۔ گلگت ٹریفک انچارج جٹیال ایریاز کے زمان صاحب کی زیرِ نگرانی جوٹیال ایریا میں کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس کارروائی کا مقصد شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اور ٹریفک قوانین پر بلا امتیاز عملدرآمد کرنا ہے۔
ٹریفک حکام کی جانب سے واضح اور سخت ہدایات جاری کی جاتی ہیں کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور کم عمر ڈرائیوروں کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت یا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ تمام ڈرائیور حضرات کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران اپنا اصل ڈرائیونگ لائسنس ہمہ وقت اپنے ساتھ رکھیں۔
والدین اور سرپرستوں کو بھی متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل یا گاڑیاں ہرگز نہ دیں، کیونکہ یہ عمل نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ بھی بن سکتا ہے۔
ٹریفک پولیس نے واضح کر دیا ہے کہ آئندہ اگر کسی بھی ڈرائیور کو بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کی گاڑی موقع پر ہی (کھڑی) کر دی جائے گی اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور ایک محفوظ، ذمہ دار اور مہذب معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔
جاری کردہ:
گلگت ٹریفک پولیس
جوٹیال ایریاز
05/02/2026
With Diamer Police – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
04/02/2026
ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن ، ڈسٹرکٹ غذر جنرل سیکرٹری ابراہیم اور گوپس کے عہدیداران ، صدر یاسین واڈ، گلسمبر خان اور صدر گوپس پھنڈر واڈ ممتاز خان نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ گاھکوچ سے اشکومن، گاھکوچ سے گوپس، یاسین اور گوپس سے پھنڈر جانے والی سڑکیں انتہائی خراب حال ہو چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ روڈ وقتی طور پر زیر تعمیر ہے، تاہم اس کے ساتھ ساتھ فلنگ اور عارضی مرمت کا کام بھی مسلسل جاری رکھا جانا چاہیے تاکہ عوام کو آمدورفت میں غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کم از کم روڈ پر بجری مٹی ڈال کر اسے قابلِ استعمال رکھا جائے،ساتھ فیلنگ کے کام میں بھی تیزی ہونا چاہیے تاکہ مسافر گاڑیاں، پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیاں کوچلنے میں دشواری نہ ہو سکیں۔
رہنماؤں نے حکومتِ گلگت بلتستان اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا کہ ان سڑکوں کی حالت کا فوری نوٹس لیا جائے، صورتحال کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے اور روڈ کی بروقت مرمت و بحالی کو یقینی بنایا جائے۔information secretary transport owner Association GB
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Gilgit
15100
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |
| Sunday | 09:00 - 17:00 |