Tour de Ghizer
10/07/2026
جہاں جنگ لگی ہے وہی پے پیٹرول سستا ہوتا جا رہا اور یہاں دھواں تک نہیں آ رہا اور پیٹرول مہنگا ہوتا جا رہا ہے 😭
10/07/2026
سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صدر استحکامِ پاکستان پارٹی حاجی گلبر خان کا صفدر علی شیرازی ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ، پھنڈر آمد۔
ملاقات کے دوران سیاسی امور، حالیہ انتخابات، گلگت بلتستان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
حاجی گلبر خان ایک روزہ قیام کے بعد گلگت کے لیے روانہ ہو گئے۔
جب گھر ہی دریا کی بے رحم موجوں کی نذر ہو جائیں، تو صرف دیواریں نہیں گرتیں... انسان کے خواب، یادیں اور زندگی بھی بکھر جاتی ہے۔"
سمال مولاآباد ویلی، غذر کے کئی خاندان آج اپنے ہی وطن میں بے گھر ہو چکے ہیں۔ کل تک جن گھروں میں چراغ جلتے تھے، آج وہاں صرف دریا کا شور ہے۔ جن کھیتوں سے رزق ملتا تھا، وہ بھی دریا نگل چکا ہے۔ بچے، بوڑھے، خواتین اور پورے خاندان شدید گرمی، بارش اور غیر یقینی حالات میں خیموں کے اندر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
یہ کوئی معمولی آفت نہیں، بلکہ ایک ایسا انسانی المیہ ہے جس نے برسوں کی محنت، جمع پونجی اور نسلوں کی امیدوں کو چند لمحوں میں مٹا دیا۔ سب سے زیادہ افسوس اس بات کا ہے کہ اگر بروقت اور سنجیدہ اقدامات کیے جاتے تو شاید آج اتنے خاندان بے گھر نہ ہوتے۔
ہم گلگت بلتستان حکومت، ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اداروں، این ڈی ایم اے، جی بی ڈی ایم اے، فلاحی تنظیموں اور دنیا بھر کے مخیر حضرات سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ متاثرہ خاندانوں کی فوری مالی امداد، مستقل بحالی، محفوظ رہائش اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کریں۔
یہ خاندان کسی ہمدردی کے الفاظ نہیں، بلکہ عملی مدد کے منتظر ہیں۔
آئیے، ان بے گھر خاندانوں کے لیے امید بنیں۔ کیونکہ کسی کا گھر دوبارہ بن سکتا ہے، اگر انسانیت ابھی زندہ ہو۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Gilgit