Sailoona.com

Sailoona.com

Share

10/07/2024

Rakaposhi

05/07/2024

بلتستان کو ہم یورپ نہ کہیں تو اور کیا کہیں؟
30 جون 2024 کو اسلام آباد سے واپس ا کر سکردو میں موجود اپنی گاڈی لے کر اکیلا سکردو سے خپلو کی طرف نکلا تھا۔

نر تھنگ ایریا میں گاڈی گرم ہونے کے باعث بند ہوا۔ پانی بھی نہی تھا گاڑی میں۔ خپلو اور کھرمنگ کے گاڑیوں اور ٹورسٹ کی گاڑیوں سے پانی لے کے جیسے تیسے موضع گول پہنچ کر گاڑی نے بلکل جواب دے دی۔

اب میرے پاس 2 آپشن تھے۔
یا تو کسی ٹرک کو بلا کے گاڑی سکردو لے جایا جائے یا کسی میکینک کو گول بلاتے۔ بہت دیر ہو چکی تھی شام کو تو
میں نے دونوں آپشن چھوڈ کے گاڈی کو گول بازار میں کھڑی کی۔ لاک لگایا اور خود سامان سمیت لوکل گاڑی میں خپلو گیا ۔

آج 3 دن بعد میں خپلو سے لوکل گاڑی میں ا کر دیکھا گاڈی کو کسی نے ہاتھ تک نہی لگایا ہے۔ البتہ گندم کٹائی سیزن میں تھریشر کی وجہ سے گاڑی کی حالت تصویر میں ملاحظہ فرمائیں۔ خیر گاڑی سکردو لا کر ٹھیک کر دیا۔ مگر کہنے کا مقصد یہ ہے اگر پاکستان کے کسی اور علاقے میں اپنی گاڑی کو خود سے 80 کلو میٹر دور انجان جگہ پہ چھوڈ کے او تو کنفرم چاروں ٹائر بمعہ بیٹری اور دوسری چیزیں غائب ہو جانا طے ہے۔

بلتستان میں اخلاقی بلندی کی اصل وجہ کیا ہے یہ میں ابھی تک نہی جان سکا۔
یوں تو بلتستان کے تمام علاقے سکردو۔ شگر۔ کھرمنگ اور خپلو خوبصورت قدرتی نظاروں سے مالا مال امن و اشتی کا مسکن ہے۔

مگر اج خصوصی طور اہلیان گول کو میری طرف سے خراج تحسین پیش خدمت ہے۔
انجینئر ظہیر خپلوی

From wall of khapaluvi

Want your business to be the top-listed Transport Service in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Gilgit