Roundu Students Federation

Roundu Students Federation

Share

Photos from Roundu Students Federation's post 16/05/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

بتاریخ 15 مئی، کو غالب کی بیٹھک میں روندو کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت جناب وزیر اعجاز صاحب کے ساتھ روندو اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی ایک طویل اور اہم ملاقات منعقد ہوئی۔ اس ملاقات میں روندو اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر سرفراز علی صابری، کابینہ، اور کور کمیٹی کے ہیڈ عمران ندیم پاجی اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔
ملاقات کے دوران طلبہ کو درپیش مسائل، تعلیمی مواقع، نوجوانوں کے کردار، اور روندو کے طلبہ کے مستقبل سے متعلق مختلف اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ علاقے میں تعلیمی بہتری، طلبہ کی رہنمائی، اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال ہوا۔
جناب وزیر اعجاز صاحب نے روندو اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نوجوانوں کے اتحاد، شعور، اور تعلیمی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے طلبہ کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
روندو اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے اس ملاقات کو نہایت مثبت، بامقصد، اور مستقبل کے لیے مفید قرار دیا گیا۔ امید ظاہر کی گئی کہ اس طرح کی نشستیں طلبہ اور قیادت کے درمیان مضبوط رابطے اور علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔

Photos from Roundu Students Federation's post 02/05/2026

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
آج مورخه 2 مئی، بروز ہفتہ، RSF (رنڈو اسٹوڈنٹس فیڈریشن) کی جانب سے ایکسیلنس پبلک سکول دنیور میں چہلمِ شہیدِ رہبر نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ نادِ علی واجدی صاحب تھے۔
اس موقع پر شہید رہبر کی قربانیوں اور ان کے مشن کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جبکہ شرکاء نے ان کے راستے پر ثابت قدم رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

27/04/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
اپریل 27، 2026
آج یونیورسٹی میں ایک خوبصورت بیٹھک کا انعقاد ہوا، جس میں نوجوانان روندو نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر صدر سرفراز علی صابری، نائب صدر سید شمشاد کاظمی اور کور کمیٹی ہیڈ عمران ندیم نے جوانوں کو ہمیشہ مستحکم رہنے کی رائے دی۔ آخر میں یادگار لمحات کو محفوظ کرنے کے لیے ایک مشترکہ تصویر بھی بنائی گئی جو اس خوشگوار ملاقات کی علامت ہے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Gilgit