DBC Times
04/03/2026
یے محض تصویریں نہیں ہیں…
یہ ایک سنی اور ایک شیعہ کی لاشیں ہیں۔
کل جب سنی مرا تھا تو کچھ شیعہ خوش تھے،
آج جب شیعہ مرا ہے تو کچھ سنی خوش ہیں۔
لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ دونوں کا دشمن ایک ہی ہے۔
کل سنی کو مارا گیا تو کچھ شیعوں نے دشمن کی زبان بولی،
آج شیعہ مارا جا رہا ہے تو کچھ سنی دشمن کی زبان بول رہے ہیں۔
اور اسی طرح ایک دوسرے کا تماشہ دیکھتے دیکھتے
دونوں باری باری مرتے رہیں گے۔
دشمن اپنے کھیل میں ماہر ہے،
وہ شیعہ اور سنی میں فرق نہیں کرتا،
وہ مسلمان کو مسلمان کے خلاف کھڑا کرکے سب کو ختم کرنا چاہتا ہے۔
اصل خطرہ باہر سے کم اور
ان غداروں سے زیادہ ہے جو ہمارے اندر بیٹھے ہیں،
جو دشمن کی سوچ اور نفرت کو پھیلا رہے ہیں۔
تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں کو سب سے زیادہ نقصان
اپنوں کی غداری نے پہنچایا ہے۔
ایسے سپہ سالار بھی مروائے گئے
جن کے نام سے دشمن کانپتا تھا۔
آج بھی زیادہ تر اسلامی ممالک
اپنے مفادات اور طاقتور ملکوں کو خوش کرنے میں لگے ہیں،
اور آپس کی لڑائیوں میں کمزور ہوتے جا رہے ہیں۔
اگر ہم نے ہوش نہ کیا تو
کل نہ سنی بچے گا نہ شیعہ — صرف قبریں رہ جائیں گی۔
اس لیے نفرت چھوڑو، دشمن کو پہچانو،
ورنہ ہم سب اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔
Copied
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Deosai Base Camp Astore Chillum
Gilgit
51214