Mir Chants

Mir Chants

Share

25/02/2026

" ہر کہ عاشق شُد جمالِ ذات را
اوست سیّد جُملہ موجودات را "

جو کوئی بھی اُس ذاتِ حق کے جمال کا عاشق ہوگیا، وہ ساری موجودات کا سردار ہو گیا۔

حضرت جی مولانا حافظ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی قدس سرہ کے مزار پر انوار کے کتبے پر لکھا شعر آہ سبحان اللہ

25/02/2026

اصلاحِ باطن: اس نظام کا مقصد نفسانی خواہشات کو مارنا اور دل کو اللہ کی یاد سے آباد کرنا ہے۔
مرکزِ تربیت: ایک کامل شیخ (پیر) کی نگرانی میں مریدین روحانی ترقی حاصل کرتے ہیں۔
خدمتِ خلق: خانقاہیں ہمیشہ سے مسافروں، غریبوں اور تشنگانِ معرفت کے لیے پناہ گاہ اور لنگر کا مرکز رہی ہیں۔
شریعت و طریقت: حقیقی خانقاہی نظام شریعت کے احکامات (نماز، روزہ) کی پابندی کے ساتھ طریقت (روحانی سفر) سکھاتا ہے۔
خلاصہ یہ کہ خانقاہی نظام روح کی پاکیزگی اور اللہ سے تعلق مضبوط کرنے کا ایک باقاعدہ تربیتی مرکز ہے، جس کا مقصد انسانیت کی روحانی اصلاح ہے۔

25/02/2026

حضرت یوسف علیہ السلام بچے تھے کہ کنویں میں ڈال دیے گئے۔

حضرت موسیٰ علیہ السلام بچے تھے کہ دریا کے حوالے کر دیے گئے۔

حضرت اسماعیل علیہ السلام بچے تھے کہ گلے پر چھری رکھ دی گئی۔

حضرت عیسی علیہ السلام بچے تھے کہ اپنی ماں کی پاکدامنی کی گواہی دینی پڑی۔

حضور نبی کریم ﷺ بچے تھے کہ والدین انتقال کر گئے۔

اس طرح کے واقعات سے ایک تو یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ انبیاء کرام علیھم السلام کو بچپن ہی میں مصیبتیں گھیر لیتی ہیں۔ انہیں بڑے مقاصد کےلیے تیار کیا جاتا ہے۔ دوسری بات یہ کہ اللہ تعالی ان کےلیے بہت لطیف تدبیر کرتے ہیں۔ کہانی کی ابتدا بہت تاریک دکھائی دیتی ہے لیکن اینڈنگ بہت روشن ہوتی ہے۔ ابتدا میں کرب و اضطراب ہے لیکن انتہاء میں خیر ہی خیر اور رضا ہی رضا ہے۔

ربِ محبت کی اس لطیف تدبیر کو اکثر لوگ سمجھ نہیں پاتے۔ وہ اپنے تئیں جھکانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جس کے مقدر میں بلندی ہو، وہ کیسے جھکے؟ لوگ بجھانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جس نے چمکنا ہو ، وہ کیسے بجھے؟ لوگ مٹانا چاہتے ہیں لیکن جس نے احسن القصص بننا ہو، وہ کیسے مٹے ہو؟ جس کی نیک نامی صدیوں بعد بھی زبانوں پر آنی ہو ، وہ کیسے بد نام ہو؟ جس نے روشن ہونا ہو ، وہ آگ میں کیسے جلے؟ جس نے کلیم اللہ بننا ہو ، وہ فرعونی ظلم وستم میں کیونکر ہمت ہارے؟ جسے کوثر عطا ہونی ہو، وہ کیونکر ابتر بنے؟

وَ اللّٰهُ غَالِبٌ عَلٰۤى اَمْرِهٖ وَ لٰـكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ
اور الله کو اپنے کام پر پورا قابو حاصل ہے لیکن بہت سے لوگ نہیں جانتے۔ (سورت یوسف:21)

حضرت یوسف علیہ السلام کے قصت میں ہی اس جملے کی جھلک دیکھیں کہ حضرت یعقوب علیہ السلام نے بھائیوں کی سازش سے حضرت یوسف کو بچانا چاہا لیکن نہیں بچا پائے، بھائیوں نے حضرت یوسف کو قتل کرنا چاہا لیکن نہیں کر پائے، کنویں میں ڈالا تاکہ کوئی قافلہ اٹھا کر لے جائے اور ہمیشہ کےلیے غلامی مقدر ہو لیکن غلامی میں بلندی مل گئی، حضرت یوسف کو دور کرنے کی وجہ یہ تھی کہ بھائیوں کو والد صاحب کی توجہ اور محبت زیادہ ملے لیکن والد حضرت یعقوب مزید دور ہوگئے، جھوٹا خون قمیص پر لگا کر روئے تاکہ حضرت یعقوب کو اطمینان ہو جائے لیکن انہوں نے کہہ دیا کہ تمہارے دلوں نے اپنی طرف سے ایک بات گھڑ لی ہے، حضرت یوسف کو کنویں میں ڈالتے وقت کہا کہ بعد میں ہم نیک بن جائیں گے لیکن جلدی توبہ کرنا بھول گئے، عزیز مصر کی بیوی نے تہمت لگائی لیکن اسی کے خاندان کے ایک گواہ نے گواہی دے دی کہ یوسف سچے ہیں، حضرت یوسف علیہ السلام نے جیل کے قیدی سے کہا کہ جب بادشاہ سے ملو تو میرا تذکرہ کرنا کہ میں بے گناہ جیل میں ہوں لیکن وہ ساتھی بھول گیا جس کی وجہ سے مزید کچھ سال جیل میں رہنا پڑا۔

یہ سب کیا ہے؟

اللہ تعالی کی تدبیر۔

اور اسی کے بارے میں حضرت یوسف علیہ السلام نے آخر میں فرمایا:

اِنَّ رَبِّیۡ لَطِیۡفٌ لِّمَا یَشَآءُ ؕ
بے شک میرا رب جو کچھ چاہتا ہے، اُس کیلئے بڑی لطیف تدبیریں کرتا ہے۔ (سورۃ یوسف:100)

یعنی میرے ساتھ اب تک جو کچھ ہوا، وہ رب محبت کا کرم ہے، اُس کی غیر محسوس تدبیریں ہیں، اس میں کسی کا قصور نہیں ہے، مجھے یہاں تک پہنچانے کے لیے اُس کے ہر کام میں حکمت تھی اور اُس نے ایسی ایسی باریک راہیں نکالیں کہ مجھے ان کا سان گمان بھی نہیں ہوتا تھا۔

ہمارا رب ایسے ہی کرتا ہے کہ آزمائشوں میں ڈال کر اپنا لاڈلا بنا لیتا ہے، ٹرائلز سے گزار کر اپنے لیے تیار کر لیتا ہے۔ لیکن اکثر لوگ رب محبت کی ان خفیہ تدبیروں کو جان نہیں پاتے یا انعام ملنے تک صبر نہیں کر پاتے۔ بے شک جس نے صبر کیا، اس نے ہر معاملے کی حقیقت اور حکمت کو پا لیا۔ کیونکہ صبر انسان کو حکیم بنا دیتا ہے۔

25/02/2026

*جمعہ کا دن ہے اے اللہ!*
آج جتنے بھی ہاتھ تیری بارگاہ میں اٹھیں، ان سب کی دعاؤں کو قبول فرما۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️
*Quran verses* ❣️

25/02/2026

4حیاء کے ماتھے کا تاج زاہراؓ !
وفا پرستی کی لاج زاہراؓ !!
مقام خون حسین یہ ھے !!!
کرے گی جنت پہ راج زاہراؓ...
‏کسی کی بیٹی کو نہ ملے گا
ملا ہے تجھ کو جو تاج زہراؓ!!!
زمانے بھر میں جو بٹ رہا ہے
ہے تیرے گھر کا اناج زہراؓ....
جو ہو گی تیرے قدم کی مٹی
مطیع کے سر کا ہے تاج زہراؓ....
جو تیرے شوہرؓ سے بغض رکھے
مریض ہے لاعلاج زہراؓ....
3 رمضان المبارک یوم وفات دخترِ مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم حضرت فاطمة الزھرا
(رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا)
#صحابہؓ_معیارایمان_ہیں

#مرکزی #ترجمان #سنی #علماء #کونسل #پاکستان

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


Zahidiqbalmir88@gmail. Com
Gilgit