Daily Updates

Daily Updates

Share

03/02/2026

سیدہ معصومہ کو فنانس اینڈ اکاونٹ آفیسر محکمہ خوراک گلگت بلتستان تعینات کردیا گیا.
سیدہ معصومہ نے حال ہی میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے زریعے فنانس اینڈ اکاونٹس آفیسر متخب ہوئی تھی.
سیدہ معصومہ کا تعلق ضلع نگر کے گاوں سید آباد(پھکر) سے ہے.

27/01/2026

سماٸر نگر سے ہنزہ آنے والی گاڑی برف پر سے پھسل کر حادثے ک شکار ہوئی.
خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
گاڑی بری طرح کھاٸ میں پھنسی ہوٸ تھی ریسکیو 1122 ہنزہ کے اہلکاروں نے انتہاٸی مہارت سے 3 گھنٹے مسلسل جدوجہد کے بعد ریکوری کرین کے زریعے حادثے کے شکار گاڑی کو نکال کرمالک کے حوالے کر دیا.

Photos from Daily Updates's post 27/01/2026

گلگت... محکمہ خوراک گلگت بلتستان کی جانب سے حال ہی میں تعینات ہونے والے فوڈ انسپیکٹرز کے لیے فوڈ ایکٹ 2022 کے تحت منعقدہ دو روزہ تربیتی سیشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا. اختتامی سیشن میں سکریٹری خوراک گلگت بلتستان سردار اسد ہاروں اور ڈائریکٹر خوراک/ فوڈ سیفٹی آفیسر گلگت بلتستان محمد جعفر نے خصوصی شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک حسن علی, اسسٹنٹ ڈائریکٹر گلگت تسنیم کوثر, اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہنزہ سید عامر حسین اور لیگل ایڈوائزر محکمہ خوراک مقصود احمد نے ٹریننگ کے دوران فوڈ ایکٹ کی امپلیمنٹیشن، مارکیٹ انسپیکشن، فوڈ سیفٹی اسٹینڈرڈز اور متعلقہ ایس او پیز پر جامع اور عملی رہنمائی فراہم کی، تاکہ فوڈ انسپیکٹرز فیلڈ میں اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں سرانجام دے سکیں. اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں سیکرٹری خوراک گلگت بلتستان سردار اسد ہارون اور ڈی جی فوڈ محمد جعفر نے ٹریننگ مکمل کرنے والے فوڈ انسپیکٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ فوڈ ایکٹ 2022 کے مؤثر نفاذ کے ذریعے عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ یہ تربیتی اقدام صوبے میں فوڈ سیفٹی نظام کو مزید مضبوط بنانے اور فوڈ ایکٹ کے مؤثر نفاذ کی جانب ایک اہم قدم ہے. اب فوڈ انسپکٹرز پر بھاری زمہ داریاں عائد ہوتی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کو مضر صحت اشیاء سے پاک کریں اور عوام الناس کو صاف اور معیاری خوراک و اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کےلئے اپنے کردار ادا کریں.

24/01/2026

نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس(ر) یار محمد نے تانگیر لوروک میں گھر کی گھڑی/ٹاور گرنے کی وجہ سے چار قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے ۔ نگران وزیر اعلی نے حادثے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


گلگت بلتستان
Gilgit
1500