North Ghizer

North Ghizer

Share

31/10/2021

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر)، ایس۔پی غذر شیر خان(تمغہ شجاعت ) کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی تیز کرنے کے احکامات کی روشنی میں ایس ڈی پی او یاسین رحمت بیگ نے اپنے حدود میں ناکے لگاکر مشکوک افراد اور گاڑیوں کی تلاشی لینے کی ھدایت پر ایس ایچ او تھانہ یاسین راجہ محمد ولی نے ہمراہ پولیس ٹیم طاوس بالا میں ناکہ لگا کر مشکوک افراد اور گاڈیوں کی تلاشی لینا شروع کیا اس ناکہ میں جی۔بی سپیشل برانچ و ڈسٹرکٹ سپیشل برانچ یاسین کے عملے نے مشکوک افراد کی نشاندہی میں بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے ایک شخص اعجاز احمد ولد شیر احمد کو مشکوک جان کر اس کی تلاشی لی تو اس کے جیب سے 18 عدر چرس کی پڑیاں اور ایک چھوٹے سائز کا گولہ نما چرس بر آمد ہوا جس کی مقدار 308گرام ہے بر آمد ہوا ، ابتدائ معلومات میں ملزم نے اسے بغرض فروخت بتلایا جس پر اسے فوری طورپر تھانہ یاسین منتقل کیا جا کر مقدمہ نمبر 39/21 بجرم 3/4 حکم امتناع منشیات قائم کیا جا کر تفتیش کا آغاذ کیا گیا ہے، عوامی حلقوں نے یاسین پولیس اور ایس ایچ او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایسے افراد کی کھوج لگا کر مزید کاروائ کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ایس۔پی غذر نے پوری ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے باقی تھانہ جات کو بھی اس حوالے سے متحرک رہنے کی ھدایت کی ہے۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Gilgit