Student Welfare Organization Pakistan

Student Welfare Organization Pakistan

Share

23/03/2026

🇵🇰✨ یومِ پاکستان — 23 مارچ ✨🇵🇰

آج کا دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے،پاکستان ایک آزاد اور خودمختار وطن کا خواب حقیقت بننے کی طرف بڑھا۔
آج کے دن 1940 میں قراردادِ لاہور منظور ہوئی، جس نے پاکستان کے قیام کی بنیاد رکھی۔
یہ دن ہمیں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے ساتھ اپنے وطن کی خدمت کا عہد یاد دلاتا ہے
یہ دن صرف جشن کا نہیں بلکہ عہد کی تجدید کا دن ہے—
کہ ہم اپنے وطن کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمیشہ متحد رہیں گے۔

💚 پاکستان زندہ باد 💚
SWO District Gilgit

22/03/2026

پریس ریلیز

تحفظِ نظریۂ کے عزم کی تجدید کے اس اہم موقع پر ایس ڈبلیو او (سٹودنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن) کے صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کا قیام پاکستان ایک عظیم نظریے کے تحت عمل میں آیا، جس کی بنیاد مسلمانوں کی دینی، تہذیبی اور سیاسی آزادی پر تھی۔ برصغیر کے مسلمانوں کو ایک واضح سمت فراہم کی اور ایک آزاد ریاست کے قیام کی بنیاد رکھی۔
انہوں نے کہا کہ آج کے موجودہ حالات میں نظریۂ پاکستان کو مختلف اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔ معاشرتی تقسیم، فکری انتشار اور فرقہ وارانہ کشیدگی جیسے عوامل قومی یکجہتی کو متاثر کر رہے ہیں، جبکہ بعض عناصر دانستہ طور پر ملک کے نظریاتی تشخص کو کمزور کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ان حالات میں ضروری ہے کہ قوم بالخصوص نوجوان نسل اپنی ذمہ داری کا ادراک کرے اور ملک کے نظریاتی و فکری تحفظ کے لیے متحد ہو جائے۔
صدر نے مزید کہا کہ ایس ڈبلیو او ہمیشہ سے اتحاد، رواداری اور آئین و قانون کی بالادستی کی داعی رہی ہے اور آئندہ بھی اسی مشن کے تحت اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تمام مکاتبِ فکر کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا اور اختلافات کو پرامن انداز میں حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ ایک مضبوط اور مستحکم ہی خطے میں امن و ترقی کی ضمانت بن سکتا ہے۔
آخر میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایس ڈبلیو او نظریۂ پاکستان کے تحفظ، قومی وحدت کے فروغ اور ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

جاری کردہ:
شعبہ نشر و اشاعت
ایس ڈبلیو او (سٹودنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن) پاکستان

Photos from Student Welfare Organization Pakistan's post 15/03/2026

| اسلام آباد
15 مارچ — یومِ اسلاموفوبیا کے موقع پر مسلم طلباء محاذ کے زیرِ اہتمام " یومِ تحفظِ ختمِ نبوت کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت بلتستان کے نائب صدر کامران معاویہ نے SWO GB کی نمائندگی کی۔
مقررین نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان اور مقدسات کی توہین پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحفظِ ختمِ نبوت ﷺ اور تحفظِ ناموسِ صحابہ و اہلبیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کے لیے امتِ مسلمہ کو اتحاد، شعور اور پرامن جدوجہد کے راستے پر چلنا ہوگا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے حالات میں نوجوانوں کا کردار نہایت اہم ہے تاکہ اسلام اور مقدسات کے دفاع کے لیے مضبوط اور مثبت آواز بلند کی جا سکے۔

13/03/2026

سٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت بلتستان (SWO) کے زیرِ اہتمام Students Welfare Organization Gilgit Baltistan کی جانب سے City Hospital Kashrot میں افطار دسترخوان کی تیسویں افطاری کا اہتمام کامیابی سے مکمل ہوا۔ الحمدللہ، اس کارِ خیر میں عوام کی بھرپور شرکت قابلِ تحسین ہے۔
مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ اللہ تعالیٰ کے دیے ہوئے مال میں سے اللہ کے بندوں کو کھلانے میں حصہ ڈالیں۔ یقیناً جو شخص اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے مال میں برکت عطا فرماتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

📞 رابطہ نمبر: 03120852185

08/03/2026

سٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت بلتستان (SWO) کے زیرِ اہتمام Students Welfare Organization Gilgit Baltistan کی جانب سے City Hospital Kashrot میں افطار دسترخوان کی اٹھارہویں افطاری کا اہتمام کامیابی سے مکمل ہوا۔ الحمدللہ، اس کارِ خیر میں عوام کی بھرپور شرکت قابلِ تحسین ہے۔
مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ اللہ تعالیٰ کے دیے ہوئے مال میں سے اللہ کے بندوں کو کھلانے میں حصہ ڈالیں۔ یقیناً جو شخص اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے مال میں برکت عطا فرماتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

📞 رابطہ نمبر: 03120852185

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Gilgit