Sakarkoi youth
13/05/2026
سکارکوئی روڈ پر کرپشن بے نقاب۔
سکارکوئی روڈ: ٹھیکیدار کی غفلت سے روڈ دھنس گیا، GDA کی پائپ لائن بیچ سڑک میں بچھا کر عوام کی جان خطرے میں ڈال دی۔
سکارکوئی روڈ پر ہونے والا ترقیاتی کام عوام کے لیے عذاب بن گیا۔ GDA کی جانب سے بچھائی گئی پائپ لائن کو روڈ کے سینٹر میں ڈالنے کے باعث پائپ پھٹ گئی اور سڑک کا بڑا حصہ دھنس گیا۔ روڈ پر گہرا گڑھا بن گیا ہے جس میں پانی بھر چکا ہے اور عوام نے مجبوراً پتھر رکھ کر راستہ بند کیا ہوا ہے۔
مقامی افراد کے مطابق، روڈ بنانے سے پہلے ہی ٹھیکیدار کو بارہا آگاہ کیا گیا تھا کہ پائپ لائن، بجلی کے پول، گیس لائن کو ہمیشہ روڈ کے سائیڈ پر رکھا جاتا ہے تاکہ مستقبل میں کوئی نقصان نہ ہو۔ لیکن ٹھیکیدار نے ایک نہ سنی اور تمام اصولوں کو پامال کر کے پائپ لائن روڈ کے بیچ میں بچھا دی۔
ٹھیکیدار نے مرکز کالونی میں جو نالی بنائی ہے وہ بھی غیر معیاری ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ معمولی بارش یا سیلابی پانی آتے ہی نالی بھر جائے گی۔ سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ نالی کے اندر ہی بجلی کا پول نصب کر دیا گیا ہے، جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔
چیف سیکریٹری، ڈی سی، اے سی، نیب آفیسر جلد از جلد نوٹ
10/04/2026
سکا رکوئی کو فری ٹرانسپورٹ سے محروم رکھنا سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے، مولانا عطاء اللہ ثاقب
گلگت۔
(نیوز ڈیسک) مولانا عطاء اللہ ثاقب ( نائب جامع مسجد گلگت ) نے حکومت اور متعلقہ حکام کی جانب سے ٹرانسپورٹ کی فراہمی میں مبینہ امتیازی سلوک پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں گلگت شہر میں حکومت کی جانب سے حالیہ فری ٹرانسپورٹ کے اعلان کے بعد اخباری بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکارکوئی کے اہم راستوں اور علاقوں کو فری ٹرانسپورٹ کی سہولت سے محروم رکھنا غریب عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے اس پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت کی جانب سے چند مخصوص علاقوں کو نوازنا اور باقی شہر کو نظر انداز کرنا ناانصافی ہے۔ "فری ٹرانسپورٹ کی سہولت کا دائرہ کار محدود ہونے کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے طلبہ، دیہاڑی دار طبقے اور سرکاری ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔"
مولانا عطاء اللہ ثاقب نے صوبائی حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس امتیازی پالیسی کا خاتمہ کرے اور سکار کوئی تا گلگت شہر کے لئے بلا امتیاز فری ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عوام کے سفری مسائل حل نہ کیے گئے تو وہ اپنے حق کے لیے احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Gilgit