Islamic & Informative Official
منافق کی علامات
اور سب سے منافق ترین قوم ۔۔۔۔۔
وقت نظر نہیں آتا لیکن ہمیں
دِکھا اور سِکھا بہت
کچھ جاتا ہے ••••
23/06/2025
📣 لودھراں کی بیوہ اور مستحق خواتین کے لیے خوشخبری!
22/6/2025
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کا ایک اور فلاحی اقدام ✅
بیوہ اور مستحق خواتین میں مفت جانوروں کی تقسیم کا منصوبہ — اب فیز 2 کے لیے جنوبی پنجاب سے درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہو چکا ہے۔
📍 خاص طور پر ضلع لودھراں اور اس کی تحصیلوں
🔹 کہروڑپکا
🔹 دنیاپور
کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے!
💠 جن خواتین کے پاس زمین موجود ہے یا جانور پالنے کا تجربہ رکھتی ہیں، وہ اس منصوبے سے بھرپور فائدہ اُٹھا سکتی ہیں۔
📌 رجسٹریشن اور معلومات کے لیے قریبی لائیو اسٹاک دفتر سے رابطہ کریں۔
✍️ یہ قدم خواتین کو خود کفیل بنانے، گھریلو معیشت بہتر کرنے اور دیہی خوشحالی کی جانب ایک زبردست پیش رفت ہے۔
#لودھراں #کہروڑپکا #دنیاپور
23/06/2025
بیت السلام کے طلبہ ایک بار پھر بازی لے گئے،نیشل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالجی اسلام آبادمیں روبوٹکس مقابلہ جیت لیا،اسکول کے اسٹوڈنٹس بھی حیران۔
23/06/2025
عکس امیرالمجاہدین حفظہ اللہ تعالیٰ کا امریکہ کی دہشت گردی پر شدید ردعمل...!!
کامیابی کیسے حاصل کریں ...؟
(ایک انتہائی موٹیویشنل کہانی)
کلاس روم میں سناٹا طاری تھا۔ طلبا کی نظریں کبھی استاد کی طرف اٹھتیں اور کبھی بلیک بورڈ کی طرف ۔ استاد کے سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں تھا۔ سوال تھا ہی ایسا ۔ استاد نے کمرے میں داخل ہوتے ہی بغیر ایک لفظ کہے بلیک بورڈ پر ایک لمبی لکیر کھینچ دی۔ پھر اپنا رخ طلبا کی طرف کرتے ہوئے پوچھا، ’’تم میں سے کون ہے جو اس لکیر کو چھوئے بغیر اسے چھوٹا کر دے؟‘‘
’’یہ ناممکن ہے ۔‘‘ کلاس کے سب سے ذہین طالب علم نے آخر کار اس خاموشی کو توڑتے ہوئے جواب دیا۔ ’’لکیر کو چھوٹا کرنے کے لیے اسے مٹانا پڑے گا اور آپ اس لکیر کو چھونے سے بھی منع کر رہے ہیں ۔‘‘ باقی طلبا نے بھی گردن ہلا کر اس کی تائید کر دی۔ استاد نے گہری نظروں سے طلبا کو دیکھا اور کچھ کہے بغیر بلیک بورڈ پر پچھلی لکیر کے متوازی مگر اس سے بڑی ایک اور لکیر کھینچ دی۔ جس کے بعد سب نے دیکھ لیا کہ استاد نے پچھلی لکیر کو چھوئے بغیر اسے چھوٹا کر دیا تھا۔ طلبا نے آج اپنی زندگی کا سب سے بڑا سبق سیکھا تھا۔ دوسروں کو نقصان پہنچائے بغیر، ان کو بدنام کیے بغیر، ان سے حسد کیے بغیر، ان سے الجھے بغیر ان سے آگے نکل جانے کا ہنر چند منٹ میں انہوں نے سیکھ لیا تھا۔
انسان کو اللہ تعالیٰ نے جس فطرت پر پیدا کیا ہے اس میں اپنا موازنہ دوسروں سے کرکے ان سے آگے بڑھنا انسان کی طبیعت میں شامل ہے۔ اس کام کو کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ دوسرے کو چھوٹا بنانے کی کوشش کی جائے ۔ مگر ایسی صورت میں انسان خود بڑا نہیں ہوتا۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ دوسروں سے الجھے بغیر خود کو مضبوط، طاقتور اور بڑا بنانے پر توجہ دی جائے ۔ دوسرے اس شکل میں بھی چھوٹے ہوجاتے ہیں ، مگر اصل بات یہ ہے کہ اس عمل میں انسان خود بڑا ہوجاتا ہے ۔
دوسروں سے الجھے بغیر آگے بڑھنا، خدا کی دنیا میں ترقی کا اصل طریقہ ہے ۔ فرد اور قوم دونوں کے لیے دیرپا اور مستقل ترقی کا یہی واحد راستہ ہے ۔
✍🏻 ابو یحییٰ کی کتاب حدیث دل سے ماخوذ !!
( پوسٹ پڑھ کر کمنٹ ضرور کیا کریں تاکہ ہم اگلی پوسٹ آپ کی خدمت میں جلدی پیش کرسکیں )❤️
22/06/2025
ایاز لطیف پلیجو صاحب ایک مشہور وکیل اور معروف قوم پرست رہنما ہیں۔ مذہب کی تبدیلی کے حوالے سے انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں 11 شرائط کا ذکر کیا ہے اور لکھتے ہیں:
"مذہب کی تبدیلی کے لیے درج ذیل بنیادی اور لازمی شرائط ہونا ضروری ہیں۔"
ہم سب سے پہلے پلیجو صاحب سے یہ سوال کرنا چاہتے ہیں کہ مذہب کی تبدیلی کے لیے شرائط بیان کرنے کا اختیار آپ کو کس نے دیا ہے؟ ظاہر ہے کہ یہ کوئی قانونی معاملہ تو ہے نہیں بلکہ خالصتاً مذہبی مسئلہ ہے، اور مذہبی مسائل شریعت کی روشنی میں حل کیے جاتے ہیں نہ کہ کسی وکیل کی رائے یا سوچ کے مطابق۔
خیر، پہلی شرط میں لکھتے ہیں:
1 . مذہب تبدیل کرنے والے فرد کی کم از کم عمر 18 سال اور شناختی کارڈ بنا ہوا ہونا چاہیے۔
جواب: یہ شرط پلیجو صاحب نے کس اصول کے تحت لگائی ہے؟ جب کہ قرآن و حدیث میں اسلام قبول کرنے کے لیے ایسی کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔ بے شمار صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے بچپن میں اسلام قبول کیا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ جب مسلمان ہوئے، ان کی عمر 10 سال تھی۔ اگر 18 سال کی عمر شرط ہوتی، تو نبی کریم ﷺ انہیں اسلام میں داخل نہ کرتے بلکہ 18 سال کے ہونے تک روکے رکھتے۔ اس سے واضح ہوا کہ 18 سال کی شرط اسلام کے احکام کے صریح خلاف ہے۔
یہ شرط انسان کے بنیادی حقوق اور آزادی اظہار کے بھی خلاف ہے۔
2 . مذہب تبدیل کر کے فوراً ایک ماہ کے اندر شادی کرنے کے خواہشمند فرد کی کم از کم عمر 21 سال ہونی چاہیے۔
جواب: یہ شرط بھی نہ صرف قرآن و سنت بلکہ ملکی قانون کے بھی خلاف ہے۔ وہ خود کہتے ہیں کہ شادی کے لیے عمر 18 سال ہونی چاہیے، لیکن نئے مسلمان کے لیے تین سال کا مزید اضافہ کر کے 21 سال کی شرط لگا دینا کس اصول و قانون کے تحت ہے؟
3 . مذہب تبدیل کرنے والی لڑکی کا بیان صرف سیشن جج کی عدالت میں ہونا چاہیے۔
جواب: آپ تو سیشن جج کے سامنے دیے گئے بیانات کو بھی تسلیم نہیں کرتے۔ جو لڑکیاں عدالت میں جج کے سامنے بیان دے چکی ہیں، آپ نے انہیں تسلیم کیا ہے؟
4 . عدالت میں بیان کے دوران متعلقہ ضلع کے ایس ایس پی کی تحریری رپورٹ کے ذریعے یہ ثابت ہو کہ فرد اغوا نہیں ہوا، اور کسی دباؤ، بلیک میلنگ یا خطرے میں نہیں ہے۔
جواب: واہ! کیا انصاف کی بات کی ہے! اغوا ہو لڑکی اور رپورٹ دے ایس ایس پی؟ اگر لڑکی اغوا ہوئی ہوگی، تو وہ خود عدالت مین بتائے گی کہ اسے اغوا کیا گیا یا دباؤ ڈالا گیا یا وہ اپنی خوشی سے مسلمان ہوئی ہے۔ اسی کے بیان کی اہمیت ہوگی۔ ایس ایس پی کے پاس کون سی جادو کی چھڑی ہے جو وہ بتائے گا کہ لڑکی اغوا ہوئی ہے یا نہیں؟
ایسی شرط کا مقصد صرف یہ ہے کہ ایس ایس پی کے ذریعے جھوٹی رپورٹ بنوا کر ہندو لڑکوں اور لڑکیوں کو اسلام قبول کرنے سے روکا جائے۔
5 . سیشن جج بیان لینے سے پہلے مذہب تبدیل کرنے والے فرد کو اغوا کنندگان یا شادی کے امیدوار کے قبضے سے لے کر تین دن کے لیے کسی شیلٹر ہوم یا سرکاری/سماجی ادارے کے حوالے کرے۔
جواب: جی، اس میں کوئی حرج نہیں، لیکن اگر شیلٹر ہوم میں رہنے کے بعد بھی وہ بیان دیتی ہے کہ میں خوشی سے مسلمان ہوئی ہوں، تو آپ اسے بھی تسلیم کیوں نہیں کرتے؟
6 . سیشن جج کے سامنے بیان سے قبل مذہب تبدیل کرنے والے فرد کی شیلٹر ہوم یا دارالامان میں والدین اور بہن بھائیوں سے تین ملاقاتیں کرائی جائیں۔
جواب: والدین سے ملاقات کرائی جائے، بالکل درست، لیکن شرط یہ ہونی چاہیے کہ ان کی طرف سے کسی قسم کا دباؤ نہ ڈالا جائے بلکہ اسے اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے یا نہ کرنے کا اختیار دیا جائے۔
7 . مذہب تبدیل کرنے والی لڑکی سے شادی کرنے والے مرد کے لیے نکاح نامے میں کم از کم پانچ لاکھ روپے مہر لکھوانا لازمی ہو۔
جواب: ظاہر ہے کہ عورت کی شادی اس وقت ہوگی جب عدالت کے ذریعے یہ ثابت ہوجائے کہ وہ خوشی سے مسلمان ہوئی ہے۔ اس کے بعد صرف اس عورت کے لیے پانچ لاکھ مہر کی شرط لگانا کس ہمدردی کے تحت ہے؟ مہر خالص عورت کا حق ہے، وہ چاہے دس لاکھ لے، یا دس کروڑ یا دس ہزار، یہ اس کی مرضی ہے۔ جب وہ اپنی خوشی سے شادی کر رہی ہے، تو آپ اور ہم کون ہوتے ہیں اس کا مہر مقرر کرنے والے؟
8 . عدالتی حکم اور نکاح نامے میں درج کیا جائے کہ مذہب تبدیل کرنے والی لڑکی کو ہر ماہ ایک دن اپنے والدین کے پاس جانے یا ملنے اور تعلیم جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔
جواب: جی ہاں، ایسی اجازت ہونی چاہیے، اگر نومسلم لڑکی یا لڑکا اپنی خوشی سے اپنے والدین اور رشتہ داروں سے ملنا چاہے تو کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ اور اسلام میں بھی ایسی کوئی پابندی نہیں۔
لیکن ساتھ ہی ان کی جان کے تحفظ کی شرط بھی ضروری ہے، کیونکہ ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ مذہب تبدیل کرنے پر اس کے والدین اسے قتل کر دیں، جیسا کہ عموماً دیکھا گیا ہے۔
مزید یہ شرط بھی ہونی چاہیے کہ والدین اس پر اسلام چھوڑنے کے لیے کوئی دباؤ نہ ڈالیں۔
9 . شادی شدہ عورت اگر مذہب تبدیل کر کے دوسری شادی کرنا چاہے تو پہلے "ڈیزولوشن آف میرج" کے قانون کے تحت پہلے شوہر سے طلاق لے، پھر دوسری شادی کرے۔
جواب: اسلامی قانون کے مطابق، عورت کے مسلمان ہونے کے بعد اس کے شوہر کو اسلام کی دعوت دی جائیگی، اگر وہ بھی مسلمان ہو جائے تو وہ اس کی بیوی ہی رہے گی۔ اگر وہ مسلمان نہ ہو تو نکاح ختم ہوجائے گا، اور عدت کے بعد عورت کسی بھی مسلمان مرد سے اپنی مرضی سے شادی کر سکتی ہے۔
10 . شادی شدہ اور بچوں والی عورت اگر مذہب تبدیل کرے تو اسے پہلے شوہر سے ہوئے نابالغ بچوں کو ساتھ رکھنے یا ان سے ہر ہفتے ملاقات کی اجازت ہونی چاہیے۔
جواب: بالکل، اپنے بچوں سے ملاقات پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیے۔ اگر بچے بہت چھوٹے ہوں تو وہ اس کے ساتھ رہ بھی سکتے ہیں، لیکن شرط یہ ہے کہ ان کا خرچ ان کا والد دے گا، کیونکہ وہ اس کے بچے ہیں۔
11 . مذہب تبدیل کرنے والی شادی شدہ اور بچوں والی عورت اور اس کا نیا شوہر اس بات کے پابند ہوں کہ وہ پہلے شوہر سے ہونے والے نابالغ بچوں کی تعلیم، علاج اور خوراک کے ماہانہ اخراجات کا آدھا حصہ، بچوں کے بالغ ہونے تک، ادا کریں گے۔
جواب: جب بچے پہلے شوہر کے ہیں، تو ان کا خرچہ دینا بھی پہلے شوہر کی ہی ذمہ داری ہے۔
اگر ایسی شرط لگائی جاتی ہے، تو کیا آپ اس بات کی اجازت دیں گے کہ ان بچوں میں سے آدھے بچے دوسرے شوہر کے حوالے کیے جائیں اور اس کی ماتحتی میں رہنے کی وجہ سے مسلمان شمار کیے جائیں؟
یقیناً آپ اس بات پر راضی نہیں ہوں گے، تو پھر اخراجات کی ذمہ داری کس اصول کے تحت اس پر ڈالتے ہیں؟
اس کے علاوہ دنیا کے کسی بھی مذہب، معاشرے یا ملک کے قانون میں ایسی شرط نہیں کہ پہلے شوہر کے بچوں کا خرچہ دوسرا شوہر اٹھائے۔
✍️۔۔۔۔۔۔ ابو طلحہ سندھی
21/06/2025
22/06/2025
ببلو کے ملک اور امریکہ درمیان 6000 کلومیٹر فاصلہ ہے ، امریکہ ببلو کو ہر وقت دھمکیاں دیتا تھا ۔
اک دن ببلو کی سٹک گئی ۔ اس نے امریکہ کو جواب دینے کا فیصلہ کیا اور امریکی صہیونی دباؤ کے باوجود نیوکلئیر بنا ڈالا امریکہ کو ببلو پر غصہ آیا امریکہ نے پھر سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں ۔۔ اس بار ببلو کو معاملہ سمجھ آگیا ببلو نے امریکہ تک پہنچنے والے میزائل بنا ڈالے اور امریکہ کو دھمکی دی ببلو کا میزائل آرہا ہے آئندہ ادھر نا دیکھنا۔ امریکہ کو پریشانی لاحق ہوئی اپنے حواریوں سے کہا ببلو کو سمجھاو لیکن ببلو نے کسی کی اک نا سنی اور خود امریکہ کو ہی نیوکلئیر کی دھمکی دے ڈالی۔ امریکہ بولا ببلو تمھارا نیوکلئیر بٹن میرے مقابل پدی سا ہے لیکن ببلو نےڈرنے کی بجاے بولا پدی سا ہے تو کیا ہوا تمھاری پھٹنی تو تب ہے جب پہلے بٹن میں دباؤں گا ، ببلو کی بات ٹرمپ کے پلے پڑ گئی۔ اس نے پیارے ببلو سے سمجھوتے کا فیصلہ کیا
تاریخ گواہ ہے پھر یہی ٹرمپ خود چل کر ببلو کے دروازے پر پہنچا اس سے بات چیت کرکے صلح کرلی کہ ببلو آئندہ عظیم امریکہ کی بعزتی نا کرنا ہماری آج سے براہ راست دشمنی ختم۔ اب امریکہ ببلو کو نہیں دھمکاتا
کیونکہ ببلو غیرت مند ہے اور غیرت مند اپنے عزم پر ڈٹ جاتے ہیں اور مشکل وقت میں بھی کبھی نہیں گھبراتے۔
اس کہانی سے سبق ملتا ہے کہ طاقت کے آگے لیٹ جانے کی بجاے جہدوجہد کے ساتھ اپنے عزم پر ڈٹ جاؤ
ہم چلنے نہیں دینگے کوئی چال بھی شیطانی ۔۔۔۔
کافر ہے قادیانی، کافر ہے قادیانی ۔۔۔۔۔
ایرانی ہمارے ہمسائے ہیں اُن کے بھی حقوق ہیں کیوں نہ غوری ٹیسٹ کے لیے اُنہیں دیا جائے
امیر محترم SHR
21/06/2025
الرٹ‼️🚨
قادیانیوں کے حامی پرویز رشید کا ذلالت پروگرام شروع کرنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ آج کا ویک اینڈ یادگار بنانے کے لئے آپکو تھوڑی ہمت اور جرات دکھانی ہوگی۔
غیرت مند مسلمان جو اپنے نبی پاک کی ختمِ نبوت پر کامل ایمان رکھتے ہیں وہ یہ جان لیں کہ یہ نواز شریف کا انتہائی معتمد, تقریر رائٹر اور مریم نواز کا سیاسی ٹرینر ہے. اور آج اس نے کھلے ایوان میں قادیانیوں کے لئے بنائے گئے 1984 کے قوانین ختم کرنے بات کی ہے۔ ایک مرتبہ پہلے بھی یہ اعلانیہ قادیانیوں کی حمایت اور وکالت کر چکا ہے. اس مردود کے پرسنل موبائل نمبر 03234132708 پر بذریعہ فون اور واٹس ایپ میسج کرکے سوالات کریں کہ اس نے ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے قادیانیوں کی ایسی غیر قانونی حمایت کرنے کی جراءت کیسے کی؟ اور کس کی ایماء پر اس نے ان مقدس قوانین کو ختم کرنے کے لئے بھونکنے کی جسارت کی؟
پاکستان کی ایجنسی آئی ایس آئی کے آفیشل موبائل نمبر 03131784231 پر اس بےغیرت کی شکایت لگائیں کہ ہم اپنا ٹیکس آپ کو اس لئے نہیں دیتے کہ آپ کے ہوتے ہوئے ایسے بےغیرت لوگ بیرونی اشاروں پر پاکستان میں اسلام اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف بکواسات کری
21/06/2025
مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کرنے پر مکمل پابندی لگادی گئی ! صہیونی ریاست کا قبلۂ اول پر خطرناک حملہ
مقبوضہ بیت المقدس میں مسلسل دوسرے جمعہ کو قابض صہیونی فوج نے ہزاروں فلسطینی مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا، جو ایک نہایت خطرناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔ یہ پابندی مذہبی آزادی کی کھلی خلاف ورزی اور مسلمانوں کے مقدسات پر جارحیت کا تسلسل ہے۔
قبلۂ اول میں داخلے پر اس طرح کی مسلسل پابندیاں، ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی جا رہی ہیں تاکہ مسجد اقصیٰ کی اسلامی شناخت کو مٹایا جا سکے اور اسے صہیونی قبضے کی علامت میں تبدیل کر دیا جائے۔ قابض افواج کا یہ عمل نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ عالمِ اسلام کے دینی جذبات کو بھی شدید مجروح کرتا ہے۔
مسجد اقصیٰ صرف فلسطینیوں کا ہی نہیں، بلکہ پوری امت مسلمہ کا مقدس ترین مقام ہے، اور اس کی حرمت کا دفاع ہر مسلمان کا فرض ہے۔ یہ بندشیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ قابض ریاست بیت المقدس کو ایک مکمل یہودی علاقہ بنانے کے منصوبے پر گامزن ہے، اور وہ مسلمانوں کو ان کے مذہبی حقوق سے مکمل طور پر محروم کرنا چاہتی ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Dunyapur