JUI Tehsil Maidan

JUI Tehsil Maidan

Share

27/05/2026

تمام عالم اسلام کو بالعموم اور اہل میدان کو بالخصوص عیدالاضحی کی خوشیاں بہت بہت مبارك ہو
من جانب:
جنرل سیکرٹری جےیوآئی میدان مولانا اخترگلاب حقانی


۔

27/05/2026

تمام عالم اسلام کو بالعموم اور اہل میدان کو بالخصوص عیدالاضحی کی خوشیاں بہت بہت مبارك ہو
من جانب:
امیر جےیوآئی میدان مولانا روح الامین حقانی

23/05/2026

جےیوآئی کا کارکن کبھی تنہا نہیں ہوتا۔

اس موقع پر خادم ضلع دیر سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مولانا محمد نبی شاہ نائب امیرجےیوآئی دیرلوئر جمعیت علماء اسلام کے دیگر قائدین اور کارکنان ہسپتال میں موجود رہے اور اپنے زخمی کارکن کے ساتھ کھڑے رہے۔

یہی وہ جذبہ ہے جو جمعیت علماء اسلام کو دیگر جماعتوں سے ممتاز بناتا ہے۔

جمعیت علماء اسلام صرف نعروں کی جماعت نہیں بلکہ اپنے کارکنوں کے دکھ درد میں شریک ہونے والی جماعت ہے۔ ہمارے قائدین گھروں میں آرام نہیں کرتے بلکہ ہر مشکل گھڑی میں اپنے کارکنوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں۔

یہ منظر دیگر سیاسی جماعتوں کے لیے بھی ایک سبق ہے کہ کارکن صرف جلسوں کی رونق نہیں ہوتے بلکہ وہ جماعت کا سرمایہ ہوتے ہیں، اور جمعیت اپنے اس سرمایہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی۔

تمام ساتھیوں، کارکنوں اور عوام سے زخمی کارکن مولانا نوید صاحب کی جلد صحتیابی اور کامیاب آپریشن کے لیے خصوصی دعا کی اپیل ہے۔

اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے مکمل شفاء عطا فرمائے۔ آمین۔

Photos from JUI Tehsil Maidan's post 22/05/2026

تیمرگرہ دیر لوئیر:
کمر توڑ مہنگائی اور شدید بد امنی کے خلاف احتجاجی مظاھرے سے پہلے ریلی کے تصویر جھلکیاں

20/05/2026

ملک گیر احتجاج۔
ملک بھر کی طرح جمعیت علماء اسلام دیرلوئر کے زیر اہتمام بھی 22مئی بروز جمعہ کو ضلعی ھیڈکواٹر تیمرگرہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
جمعیت علماء اسلام کے ہر ورکر سے گزارش ہے کہ اس کمر توڑ مہنگائی کے خلاف میدانِ عمل میں نکل کر احتجاجی مظاہروں کو کامیاب بنائیں۔

19/05/2026

اھم اعلان:
جمعیت علماء اسلام خیبر پختون خواہ کے زیر اہتمام ختم نبوت ﷺ کانفرنس 7ستمبر کو پشاور میں منعقد ہوگی۔

14/05/2026

ہم میدان والےلائق تبریک اور لائق تحسین ہے کہ بین الاقوامی ادارہ جامعہ حقانیہ نے ہمیں عزت سے نوازا
ہم اپنے استاد محترم کو مادر علمی کی رکن شوری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
جنرل سیکرٹری مولانا اخترگلاب حقانی صاحب

Photos from JUI Tehsil Maidan's post 13/05/2026

آج امیر جمعیت علماء اسلام میدان مولانا روح الامین حقانی صاحب کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جناب ابرار صاحب سے انکے آفس میں ملاقات۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر صاحب کو عمرہ ادائیگی پر مبارکباد دی۔
بعد ازاں ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

Want your organization to be the top-listed Government Service in Dir?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


KUMBER
Dir
0945