SHIFA Clinical Laboratory
09/12/2021
جسم میں وٹامن ڈی کم ہونے کی غیر معمولی علامات جانیے۔
سورج کی روشنی وٹامن ڈی کے حصول کا بہترین ذریعہ سمجھی جاتی ہے کیونکہ جب ہماری جسم پر براہِ راست سورج کی روشنی پڑتی ہے تو جسم میں وٹامن ڈی بننا شروع ہو جاتا ہے،سورج کی روشنی کہ علاوہ وٹامن ڈی چند غذاؤں کا استعمال کر کے بھی حاصل کیا جاتا ہے۔
جو لوگ وٹامن ڈی کی اتنی مقدار لیتے ہیں جتنی صحت مند رہنے کے لئے ضروری ہوتی ہے تو وہ چاق و چوبند رہتے ہیں جب کہ ان کی ہڈیاں بھی مظبوط رہتی ہیں.وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے ہڈیوں میں تکلیف ہونا ایک عام علامت ہے۔آیئے ہم اپ کو بتاتے ہیں کہ وٹامن ڈی کی کمی غیر معمولی علامت کیا ہیں؟
جلدی بیمار پڑ جانا۔
جسم میں وٹامن ڈی کی کمی سے انسان جلدی بیمار پڑ جاتا ہے.چونکہ وٹامن ڈی نظامِ قوتِ مدافعت مضبوط کرنے کا بھی ذمہ دار ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کی کمی سب سے پہلے قوتِ مدافعت کو متاثر کرتی ہے جس کی وجہ سے انسان جلدی بیمار پڑ جاتا ہے.اگر اپ کو بار بار بخار اور زکام ہو تو ضروری ہے کہ ایک مرتبہ وٹامن ڈی کی مقدار کا ٹیسٹ کرالیا جائے.
*تھکاوٹ۔
کیا اپ کو ہر وقت تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے؟تو اس کی وجہ وٹامن ڈی کی کمی بھی ہو سکتی ہے۔
وٹامن ڈی کی کمی زندگی کے معیار پر اثرانداز ہوتی ہے اور انسان کے لئے دن بھر کے تمام تر کام کرنا مشکل ہوجاتا ہے.اپنی خوراک میں وٹامن ڈی کی مقدار سے بھر پور غذا کا استعمال کیجئے تاکہ جسم میں اس کی مقدار کم نہ ہو۔
*ڈپریشن۔
وٹامن ڈی کی کمی کی ایک علامت ڈپریشن بھی ہے.وٹامن ڈی کی کمی انسان کے مزاج کو بھی متاثر کرتی ہے.ہم ڈپریشن میں اس وجہ سے بھی مبتلا ہوتے ہیں جب ہمارے جسم کی توانائی کم ہوجاتی ہے۔
*بال گرنا۔
وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں اگر تمام تر کوششوں کے باوجود بھی اپ کے بال گرنا بند نہیں ہو رہے تو ایک مرتبہ وٹامن ڈی کا ٹیسٹ ضرور کروالیں۔
*جلد کے مسائل۔
وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے ہمیں جلد سے جڑے بے شمار مسائل بھی ہو سکتے ہیں،ان مسائل میں جِلد کی الرجی،ایکنی اور جھریاں شامل ہیں جسے بھی ان مسائل کا سامنا ہو تو ضروری ہے کہ وہ صحت مند غذا کااستعمال کرنا شروع کرے۔
09/11/2021
وٹامن ڈی کی کمی موت کا باعث بن سکتی ہے ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the practice
Telephone
Website
Address
Khall Bazar
Dir
Opening Hours
| Monday | 07:00 - 19:00 |
| Tuesday | 07:00 - 19:00 |
| Wednesday | 07:00 - 19:00 |
| Thursday | 07:00 - 19:00 |
| Friday | 07:00 - 00:00 |
| Saturday | 07:00 - 19:00 |
| Sunday | 07:00 - 19:00 |