Upper Dir Police
03/06/2026
دیر بالا پولیس
*تھانہ دیر سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی، مشتبہ السرقہ موٹرسائیکل برآمد، ملزم گرفتار۔۔۔*
دیر بالا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز (PSP) کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تھانہ دیر سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عرفان اللہ ولد ظاہر شاہ سکنہ ریحان کوٹ دیر کے قبضے سے مشتبہ السرقہ ہنڈا 125 سی سی موٹرسائیکل برآمد کی تھی، جس پر ملزم کے خلاف بجرم 468.471.419 تعزیرات پاکستان مقدمہ درج کیا گیا۔
ملزم نے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر رکھی تھی، تاہم آج عدالت مجاز نے ضمانت منسوخ کر دی، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
*شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلع دیر بالا پولیس*
03/06/2026
دیر بالا پولیس
*دیر بالا پولیس میں 02 لیڈیز کانسٹیبل سمیت 46 نئے جوان شامل، ڈی پی او اسلم نواز نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔۔۔*
دیر بالا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز نے میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر ایٹا (ETEA) کے تحت تحریری امتحان، جسمانی ٹیسٹ اور نفسیاتی جانچ سمیت تمام مراحل کامیابی سے مکمل کرنے والے 02 لیڈیز کانسٹیبلز سمیت 46 نوجوانوں کو ضلع دیر بالا پولیس کا حصہ بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی تعیناتی کے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے۔ اس موقع پر نئے بھرتی ہونے والے جوانوں میں تقرر نامے بھی تقسیم کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کے احکامات اور وژن کی روشنی میں ضلع دیر بالا میں پولیس فورس کی استعداد کار میں اضافے اور مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرتی کا عمل مکمل کیا گیا۔ تمام امیدواروں کا انتخاب مکمل شفافیت اور خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز نے نئے بھرتی ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ ایک ایسی بہادر اور پیشہ ور فورس کا حصہ بن چکے ہیں جس نے ملک و قوم کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سروس ایک اہم ذمہ داری ہے جس کا بنیادی مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی اور معاشرے میں امن کا قیام ہے۔
ڈی پی او دیر بالا نے مزید کہا کہ نئے جوان اپنے آباؤ اجداد اور شہداء پولیس کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے دیانتداری، فرض شناسی، خلوص نیت اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض انجام دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، عزت و احترام اور پیشہ ورانہ رویے کو اپنا شعار بنائیں اور ہر وقت عوامی خدمت اور محکمہ پولیس کی نیک نامی کے لیے کوشاں رہیں۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے بھرتی ہونے والے جوان اپنی صلاحیتوں اور محنت کے ذریعے نہ صرف دیر بالا پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں گے بلکہ عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے محکمہ اور ملک و قوم کے لیے باعث فخر ثابت ہوں گے۔
*شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلع دیر بالا پولیس*
01/06/2026
دیر بالا پولیس
*ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر دیر بالا کا لواری ٹنل پولیس چوکی/چیک پوسٹ کا دورہ۔۔۔*
دیر بالا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر دیر بالا سید زمان شاہ خان نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر لواری ٹنل پولیس چوکی/چیک پوسٹ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نے سیاحوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، سیکیورٹی انتظامات اور ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے چوکی میں موجود سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹس، ہیلمٹس اور نائٹ ویژن آلات کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لواری ٹنل ایک اہم داخلی راستہ ہے، لہٰذا یہاں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو برقرار رکھتے ہوئے سیاحوں اور مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں الرٹ رہنے اور فرائض منصبی انتہائی ذمہ داری کے ساتھ انجام دینے کی ہدایت کی۔
*شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ، ضلع دیر بالا پولیس*
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Telephone
Website
Address
Dir