Sayed Muhammad Shoaib
14/04/2026
شہباز سرکار کا مزید لوڈشیڈنگ بڑھانے کا فیصلہ
12/04/2026
برن اینڈ پلاسٹک سرجری سینٹر حیات آباد پشاور
120 بیڈ پر مشتمل جدید ہسپتال.
عمران خان کے وژن کی عملی تصویر
برن اینڈ پلاسٹک سرجری سینٹر حیات آباد پشاور خیبرپختونخوا حکومت کا ایک شاندار اور قابلِ فخر منصوبہ ہے، جو صحت کے شعبے میں ایک بڑی کامیابی کی علامت ہے۔
اس عظیم منصوبے کا افتتاح 5 مارچ 2019 کو کیا گیا تھا۔
یہ ادارہ واقعی عمران خان کے وژن کی عملی تصویر ہے، جہاں عام عوام کو جدید اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اور مریضوں کے لیے بہترین علاج کا نظام قائم کیا گیا ہے۔
یہ ہسپتال مکمل طور پر 120 بیڈز پر مشتمل ہے، جس میں تقریباً 50 بیڈز برن مریضوں کے لیے مخصوص ہیں، جبکہ باقی بیڈز پلاسٹک اور ری کنسٹرکٹیو سرجری کے مریضوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
🏥 یہاں دستیاب کنفرم جدید سہولیات
✅ 24/7 ایمرجنسی برن و ٹراما سروس
✅ 8 بیڈز پر مشتمل جدید ICU
✅ مردوں کے لیے علیحدہ برن وارڈ (12 بیڈز)
✅ خواتین کے لیے علیحدہ برن وارڈ (12 بیڈز)
✅ بچوں کے لیے علیحدہ برن یونٹ (12 بیڈز)
✅ 8 جدید آپریشن تھیٹرز
(جن میں برن، ٹراما اور الیکٹو سرجریز کے لیے مخصوص تھیٹرز شامل ہیں.
✅ سکن گرافٹنگ (Skin Grafting) کی سہولت
✅ پلاسٹک اور ری کنسٹرکٹیو سرجری
✅ جدید ڈریسنگ، زخموں کی صفائی اور انفیکشن کنٹرول سسٹم
✅ تربیت یافتہ ڈاکٹرز، پلاسٹک سرجنز اور نرسنگ اسٹاف
یہ تمام سہولیات اس بات کا ثبوت ہیں کہ خیبرپختونخوا حکومت عوام کو بہتر صحت کی سہولیات دینے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔
🤲 اللہ تعالیٰ اس ادارے کو مزید ترقی دے اور یہاں آنے والے تمام مریضوں کو جلد صحت عطا فرمائے۔ آمین
05/02/2026
پارٹی قیادت نے ایک مرتبہ پھر اعتماد کرکے مجھے سینئر نائب صدر انصاف یوتھ ونگ دیر لوئر منتخب کیا ۔
انشاءاللہ اپنی صلاحیتوں، محنت اور خلوصِ نیت کے ساتھ پاکستان تحریکِ انصاف کے قائد عمران خان صاحب کے نظریئے کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کی کوشش کروں گا اور دیر لوئر میں یوتھ ونگ کو مزید منظم، مضبوط اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کروں گا۔
05/02/2026
یہ تو پوری دنیا کو پتہ ہے کہ خیبر پختونخواہ نے اگر ترقی کی ہے تو عمران خان کے دور میں ترقی کی ہے . خیبر پختونخواہ میں لوگوں نے امن دیکھا ہے تو عمران خان کے دور میں امن دیکھا ہے. خیبر پختون خواہ میں لوگوں نے الیکٹرک بسیں دیکھی ہیں تو عمران خان کے دور میں دیکھی ہے. خیبر پختون خواہ میں پہلا صوبائی موٹروے لوگوں نے دیکھا ہے تو عمران خان کے دور میں دیکھا ہے یہ تو اندھے کو بھی پتہ ہے کہ پختون خواہ نے ترقی کی ہے تو عمران خان کے دور میں کی ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Dir