Alkhidmat Dir Lower
صاف اور محفوظ پانی صحت مند زندگی کی بنیادی ضرورت ہے۔
نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن دیر لوئر، محترم ڈاکٹر بخت سرور صاحب نے عوام الناس پر زور دیا ہے کہ پینے کے لیے ہمیشہ صاف اور فلٹریشن شدہ پانی کا استعمال یقینی بنائیں۔ آلودہ پانی مختلف جراثیم، پیراسائٹس اور دیگر مضر عناصر کے ذریعے متعدد بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے، جو انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ ہر فرد صاف پانی کے استعمال کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائے اور اپنے اہلِ خانہ کو بھی اس بارے میں آگاہی فراہم کرے۔
الخدمت فاؤنڈیشن دیر لوئر عوامی صحت کے فروغ اور بیماریوں کی روک تھام کے لیے آگاہی مہمات کے ذریعے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔
💧 صاف پانی، تندرست معاشرہ! 🩺
پیغام از: ڈاکٹر قاضی انعام اللہ (چیف میڈیکل آفیسر)
ہمارے ہسپتالوں پر مریضوں کا بڑھتا ہوا بوجھ اور زیادہ تر بیماریاں صرف اور صرف آلودہ پانی کے استعمال کی وجہ سے ہیں اگر ہم صرف اپنے پینے کے پانی کو صاف کر لیں تو ہسپتالوں کے آدھے سے زیادہ بیڈز خالی ہو سکتے ہیں۔ ⚠️ آلودہ پانی سے پھیلنے والی جان لیوا بیماریاں:
ٹائیفائیڈ اور ہیپاٹائٹس (یرقان)
ڈائیسنٹری (پیچش) اور ہیزہ (کالرا)
پیٹ کے شدید امراض اور دیگر انفیکشنز 💡 ڈاکٹر قاضی انعام اللہ صاحب کی تجویز
فلٹر شدہ پانی کا استعمال: الخدمت فاؤنڈیشن یا دیگر فلاحی اداروں کے واٹر پلانٹس سے صاف اور فلٹر شدہ پانی حاصل کریں اور خود کو بیماریوں سے بچائیں۔آج ہی سے عہد کریں اپنے بچوں اور خاندان کے روشن اور صحت مند مستقبل کے لیے صرف صاف اور ابلا ہوا پانی استعمال کریں۔
** **
18/06/2026
الخدمت فاؤنڈیشن دیر پائین کے رضاکار خدمتِ انسانیت کے جذبے کے تحت ہر وقت تیار رہتے ہیں۔
آج ایک ٹریفک حادثے کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو فوری امداد فراہم کرنے اور انہیں بروقت طبی سہولیات تک پہنچانے میں الخدمت کے رضاکاروں نے بھرپور کردار ادا کیا۔ رضاکاروں نے موقع پر موجود رہ کر زخمیوں کی مدد کی اور انسانی ہمدردی کی ایک خوبصورت مثال قائم کی۔
اللہ تعالیٰ ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
الخدمت چترال اجتماعی شادیاں
چترال لوئر میں خوشیوں کا سماں
الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت 15 جوڑوں کی شادیاں
17/06/2026
"شادی مبارک ۔۔۔ چترال میں 15 یتیم اور مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیاں
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام چترال لوئر میں یتیم اور مستحق جوڑوں کی شادی کی خوبصورت تقریب کا انعقاد
تمام جوڑوں کو فرنیچر اور روزہ مرہ گھریلو استعمال کی اشیاء پر مشتمل شادی گفٹ فراہم کیا گیا۔
نئےجوڑوں کے عزیزواقارب اور دوست احباب کے لئے دعوت ولیمہ کا اہتمام بھی کیا گیاتھا۔
17/06/2026
خوشخبری! خوشخبری! 📢
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام گونگے اور بہرے افراد کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں ماہر ڈاکٹرز مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے۔
خصوصی سہولت:
کیمپ میں مستحق مریضوں کی سماعت بحالی (Hearing Assessment) بھی کی جائے گی اور ضرورت مند افراد کو مزید علاج کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
📍 مقام: الخدمت ہسپتال تیمرگرہ
تاریخ: 27 جون
بروز ہفتہ
📞 03459767580رابطہ
اپنے اردگرد موجود ایسے افراد تک یہ پیغام ضرور پہنچائیں تاکہ وہ اس مفت طبی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن دیر پائین
خدمتِ انسانیت، بلا امتیاز ❤️
17/06/2026
الحمدللہ!
دیر پائین نے ایک بار پھر خدمت، اخلاص اور بہترین کارکردگی کی اپنی روشن روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اورفن کیئر (کفالتِ یتامیٰ) پروگرام میں صوبائی سطح پر اعزاز حاصل کیا۔
الخدمت فاؤنڈیشن دیر پائین کے کفالتِ یتامیٰ پروگرام میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں جناب اشتیاق احمد کو صوبائی اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز یتیم بچوں کی بہتر کفالت اور فلاح و بہبود کے لیے ان کی انتھک محنت، لگن اور بے لوث خدمات کا اعتراف ہے۔
الحمدللہ! دیر پائین ہمیشہ سے الخدمت فاؤنڈیشن کے لیے ایک ماڈل ضلع رہا ہے اور ان شاء اللہ آئندہ بھی خدمتِ انسانیت کے میدان میں اپنی نمایاں روایات برقرار رکھے گا۔
یہ اعزاز صرف اشتیاق احمد صاحب کا نہیں بلکہ الخدمت فاؤنڈیشن دیر پائین کی پوری ٹیم، رضاکاروں اور معاونین کی مشترکہ محنت، باہمی تعاون اور خدمتِ خلق کے جذبے کا ثمر ہے۔
ہم پوری ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں یتیم بچوں کی خدمت کے اس عظیم مشن کا حصہ بنایا۔
الخدمت ہسپتال تیمرگرہ کے فری کلیفٹ لپ و کلیفٹ پیلیٹ میڈیکل کیمپ کی بہترین کوریج پر سنو نیوز کے شکر گزار ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Telephone
Website
Address
Opposite Genral Bus Stand Timergara Dir Lower
Dir
0945