IIUI DINGA Campus

IIUI DINGA Campus

Share

23/03/2026

📢 آؤ تعلیم کو ترجیح دیں!

پنجاب میں کالج ، سکول بند ہیں… وجہ پٹرول کی قلت بتائی جا رہی ہے۔
لیکن ایک سوال ہم سب کے لیے ہے:

کیا ہمارے بچوں کا مستقبل بھی اب پٹرول کی دستیابی سے مشروط ہو گیا ہے؟

ہر بحران میں سب سے پہلے تعلیم ہی کیوں متاثر ہوتی ہے؟
کبھی کورونا، کبھی کوئی اور مسئلہ… اور نقصان ہمیشہ بچوں کا۔

یہ صرف چند دنوں کی چھٹی نہیں،
یہ طلبہ و طالبات کی عادتوں، نظم و ضبط اور سیکھنے کے عمل پر اثر انداز ہونے والا ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔

وہ بچے جو پہلے ہی تعلیمی دوڑ میں پیچھے ہیں،
یہ وقفہ ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گا۔
اور وہ چھوٹے نجی کالج و سکول جو پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں،
ان کے لیے یہ صورتحال ایک بڑے بحران میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

ہم حکومتِ وقت سے مؤدبانہ اپیل کرتے ہیں کہ
📅 24 مارچ سے کالج اور سکول کھولنے پر نظرِ ثانی کی جائے۔

تعلیم کو کسی بھی بحران کی بھینٹ نہ چڑھنے دیں۔
کیونکہ قوموں کا مستقبل کلاس رومز میں بنتا ہے، بند دروازوں کے پیچھے نہیں۔

آئیں… آواز اٹھائیں، لیکن مثبت انداز میں۔
آئیں… بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے سوچیں۔

Want your school to be the top-listed School/college in Dinga?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Mandi Road
Dinga
50280

Opening Hours

Monday 08:30 - 14:00
Tuesday 08:00 - 14:00
Wednesday 08:30 - 14:00
Thursday 08:30 - 13:30
Friday 08:00 - 12:30
Saturday 08:30 - 14:00