Awan Unity Forum
26/04/2026
جناب پروفیسر ڈاکٹر اخلاق احمد اعوان کی والدہ محترمہ بقضائے الہی وفات پا گئی ہیں. جن کی نماز جنازہ آج بروز اتوار بمقام مل گیٹ والےقبرستان بھکر میں تین بجے ادا کی جائے گی۔
اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔
09/04/2026
دیرینہ ساتھی جناب محمد نعمان اعوان (محکمہ تعلیم) اور انکے بھائی جناب محمد عدنان اعوان صاحب رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ شادی کی پُر رونق تقریب کا انعقاد مقامی گاؤں گرہ اعظمی (عرف کالی) ضلع ٹانک میں کیا گیا جس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد نے شرکت کی۔
اللہ پاک ملک محمد رمضان اعوان کے فرزندان کی خوشیاں خاندان کو مبارک کرے امین ثمہ آمین۔
06/04/2026
جناب گل زمان اعوان (پرسنل سیکریٹری، سابق وزیر اعلیٰ) کے فرزند ارجمند جناب ملک انس اعوان صاحب رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
شادی کی پُر رونق تقریب کا انعقاد مقامی شادی حال میں منعقد ہوا جس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد نے شرکت کی۔
اللہ پاک جناب گل زمان اعوان صاحب کے خاندان کو خوشیاں مبارک کرے امین ثمہ آمین۔
25/03/2026
ڈیرہ اسماعیل خان:
کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے تحصیل درازندہ میں اہم تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے۔
احمد سلیم اعوان کو تحصیلدار درازندہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل احمد سلیم اسسٹنٹ پی ایم آر یو اور انچارج ای ڈومیسائل ٹرائبل کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ احمد سلیم اعوان درازندہ میں ایک اچھی شہرت کے حامل افسر سمجھے جاتے ہیں اور مقامی سطح پر انہیں پسند کیا جاتا ہے۔
اللہ پاک احمد سلیم اعوان صاحب کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے آمین۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Telephone
Website
Address
Dera Ismail Khan