Centre for Disaster Risk and Climate Change - CDRC
چیئرمین محمد حاصل مرحوم شغور کی وفات کی خبر سن کر دل انتہائی رنجیدہ اور غمگین ہوا۔ بلاشبہ مرحوم ایک نہایت محبت کرنے والے، درویش صفت اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے۔ سادات خاندان سے ان کی محبت محض رسمی نہیں بلکہ قلبی عقیدت کا مظہر تھی۔ وہ اکثر راستوں میں کھڑے ہو کر ساداتِ کرام کا انتظار کرتے، نہایت ادب و احترام سے ہاتھ چومتے، اور حضور سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفی ﷺ اور اہلِ بیتِ اطہارؓ سے اپنی والہانہ وابستگی و محبت کا اظہار کرتے۔ اگر بظاہر پیش کرنے کے لیے کچھ موجود نہ ہوتا تو خلوصِ دل سے مٹھائی پیش کرتے، اور پھر اسی میں سے ایک دانہ تبرک سمجھ کر خود بھی تناول فرماتے۔
مرحوم نہ صرف ایک مخلص اور باکردار انسان تھے بلکہ سیاسی، سماجی اور فلاحی میدان میں بھی ہمیشہ صفِ اول میں نظر آئے۔ انہوں نے اپنی زندگی دکھی انسانیت کی خدمت، غریبوں کی دستگیری، مریضوں کی دلجوئی اور مجبور انسانوں کی بے لوث معاونت کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی شخصیت محبت، اخلاص، رواداری اور خدمتِ خلق کا حسین امتزاج تھی۔
آج سوشل میڈیا پر ان کے وصال کی خبر نے دل کو غم سے بوجھل کر دیا ہے، مگر یہ یقین بھی ہے کہ ایک نیک، محبت کرنے والا اور خدمت گزار انسان اپنے مالکِ حقیقی سے جا ملا ہے، جہاں اس کے لیے سکون، رحمت اور دائمی خوشیوں کا سامان ہوگا۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبر کو نور اور رحمت سے بھر دے، ان کی تمام نیکیوں کو شرفِ قبولیت بخشے، اور ان کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور تمام چاہنے والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
سیدحریر شاہ
11/04/2026
🇵🇰 A Historic Moment of
Pride for Pakistan 🇵🇰
With deep emotion and pride, we celebrate a landmark achievement in global peace building.
Pakistan has shown the world the true power of dialogue, leadership, and vision.
From conflict to dialogue.
From power to peace.
A victory for humanity.
Proud to be Pakistani 🇵🇰
May Allah bless Pakistan and its leadership.
By: Syed Harir Shah | Chitral, Pakistan
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Chitral
17200