MTMF Chitral
18/04/2026
MTMF
19/07/2025
سور لاسپور و مستوج اپر چترال:
محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن اپر چترال کی ٹیم کی طرف سے گورنمنٹ ہائی سکینڈری سکول سور لاسپور اور گورنمنٹ ہائی سکول مستوج کا دورہ
بہت جلد محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی طرف سے طلباء کے لئے جدید کمپیوٹر لیبز کا انعقاد کیا جائے گا۔
#چترال
17/07/2025
بونی لشٹ اپر چترال:
محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن چترال کی ترقی و خوشحالی کے سفر میں مسلسل اہم کردار ادا کر رہی ہے۔اپر چترال کے علاقے بونی لشٹ میں وہ درجنوں گھرانے جو برسوں سے جیب ایبل راستے (جیپ روڈ) سے محروم تھے۔طویل عرصے سے آمد و رفت کی دشواریوں کا سامنا کر رہے تھے۔
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت راستے کی کشادگی کے لیے چندہ مہم شروع کی تاکہ علاقے کے باسیوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آسکیں۔ اس نیک مقصد کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن نے نہ صرف بھرپور دلچسپی لی بلکہ مالی معاونت بھی فراہم کی۔
#چترال
03/06/2025
Muhammad Talha Mahmood Team Talha Mahmood Muhammad Talha Mahmood Foundation
29/05/2025
Muhammad Talha Mahmood Team Talha Mahmood Muhammad Talha Mahmood Foundation
یوم تکبیر وطنِ عزیز پاکستان کی تاریخ کا وہ روشن دن ہے جب ہم نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہمارا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔
28 مئی 1998 کو پاکستان نے اپنے ایٹمی تجربات کے ذریعے دشمنوں کو واضح کر دیا کہ ہم ایک پرامن قوم ہیں، مگر اپنی خودمختاری اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
یہ دن ہمیں قومی اتحاد، عزم، اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
آج کے دن ہم اپنےسائنسدانوں، افواجِ پاکستان اورسیاسی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دے کر وطن عزیز کو ناقابل تسخیر بنایا۔
آئیں! ہم سب مل کر اس عہد کی تجدید کریں کہ پاکستان کو درپیش تمام چیلنجز کا مقابلہ اتحاد، ایمان اور قربانی کے جذبے سے کریں گے۔
پاکستان زندہ باد!
Team Talha Mahmood
🇵🇰
Muhammad Talha Mahmood Team Talha Mahmood Muhammad Talha Mahmood Foundation
25/05/2025
12/05/2025
تحصیل دروش لوئر چترال:
محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی طرف سے لوئر چترال تحصیل دروش کے علاقے میرکھنی تا بڈو گال کے مستحق خاندانوں میں راشن پیکج تقسیم۔
Team Talha Mahmood
Muhammad Talha Mahmood
Muhammad Talha Mahmood Foundation
اپر چترال، موڑکھو لونکوہ ڈوک تیریچ پائین:
محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن چترال کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ حال ہی میں لونکوہ ڈوک تیریچ میں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک چھوٹا بجلی گھر تعمیر کیا، جس میں فاؤنڈیشن نے مالی معاونت فراہم کی۔ اس منصوبے سے 200 خاندانوں کو بجلی فراہم ہوگی۔ مقامی افراد نے فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا، جبکہ سینیٹر طلحہ محمود نے مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
Muhammad Talha Mahmood Team Talha Mahmood Muhammad Talha Mahmood Foundation
جب کبھی راستے بند ہوئے،
جب کبھی پل ٹوٹے،
جب کبھی سیلاب آیا،
یا جب کسی کے چولہے بجھنے لگے
طلحہ محمود آیا۔
نہ صرف سڑکیں بنائیں،
بلکہ دل جوڑے۔
افطاریں بانٹیں،
تو امیدیں بھی جگائیں۔
معذوروں کو پہیے دیے
تو بیماروں کو دعائیں۔
ہر پریشان چہرے پر ایک آس کا نام
طلحہ محمود۔
Muhammad Talha Mahmood Team Talha Mahmood Muhammad Talha Mahmood Foundation
29/03/2025
محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے یوسی کوہ کے گاؤں کوغزی میں گرینڈ افطار دسترخوان کا انعقاد
کوغزی کے تین مختلف مقامات پر محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی طرف سے گرینڈ افطار دسترخوان لگایا گیا جس میں کوغزی ہائی سکول،کوغزی ہسپتال اور حالیہ سفر کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسافروں و خواتین کے لئے گاڑیوں میں ہی افطاری کا بندوبست کیا گیا۔
Muhammad Talha Mahmood Team Talha Mahmood Muhammad Talha Mahmood Foundation
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Chitral
1720 – 0XX