Anwaz Media Network - AMN
ریݰن میں بجلی ٹیرف کے خلاف جاری احتجاجی مظاہرین سے سابق ناظم امیر اللہ خطاب کر رہے ہیں۔
08/06/2026
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات: غذر کے تینوں حلقوں کے نتائج مکمل
رپورٹ: انواز میڈیا نیٹ ورک
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 7 جون 2026ء کو منعقد ہوئے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق ضلع غذر کے تینوں حلقوں کے نتائج مکمل ہو چکے ہیں اور فارم 47 بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
حلقہ جی بی-1 غذر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید جلال حسین 9,303 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔ ان کے مدمقابل ظفر محمد شادم خیل نے 7,440 ووٹ حاصل کیے، جبکہ سابق رکن اسمبلی نواز خان ناجی 6,800 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
اسی طرح حلقہ جی بی-2 غذر سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عبدالجہان 6،917 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اور سابق ڈپٹی اسپیکر نزیر احمد 6,758 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ آزاد امیدوار صفدر علی شیرازی 6,742 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔
حلقہ جی بی-3 یسین سے آزاد امیدوار آمان علی کامیاب قرار پائے۔ ان کے مقابلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار غلام محمد اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ایوب شاہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔
غذر کے تینوں حلقوں کے نتائج سامنے آنے کے بعد علاقے میں سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی آ گئی ہے، جبکہ کامیاب امیدواروں کے حامیوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
06/06/2026
قاضی سید محبوب علی شاہ: ساڑھے چار دہائیوں پر محیط مثالی خدمات کا خوبصورت اختتام
قاضی سید محبوب علی شاہ ولد سید سیار خان بونی لشٹ طویل اور یادگار ملازمت مکمل کرنے کے بعد 30 مئی 2026 کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔
آپ نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز 1981 میں کراچی سے کیا، جس کے بعد 1989 میں وہ بطور فوڈ سپروائزر آغا خان ہاسٹل اپر چترال منتقل ہوئے۔ بعد ازاں، انہوں نے 2014 تک آغا خان بوائز ہاسٹل لوئر چترال اور پھر آغا خان گرلز ہاسٹل میں اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن طریقے سے نبھائیں۔
قاضی صاحب اپنی شرافت، دھیمے لہجے اور مخصوص دلکش قہقہے کی وجہ سے ایک منفرد اور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک ہیں۔ انہوں نے اپنی تمام تر سروس نہایت ایمانداری، محنت اور جانفشانی سے مکمل کی۔ دورانِ ملازمت ان کا حسنِ اخلاق اور طالب علموں کے ساتھ شفقانہ رویہ ہمیشہ قابلِ تحسین رہا۔ انہوں نے ادارے کی طرف سے دی گئی ہر ذمہ داری کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھ کر پورا کیا اور ایک شاندار ریکارڈ کے ساتھ الوداع کہا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Chitral