Upper chitral

Upper chitral

Share

Photos from Upper chitral's post 12/01/2026

📢 اپر چترال کے عوام کے لیے اہم آگاہی

تحریر ناصر اللہ

اپر چترال میں ناک، کان اور گلے کے امراض (ENT) کے ماہر ڈاکٹر کی سہولت موجود ہے، مگر بدقسمتی سے آج بھی بہت سے لوگ اس سے لاعلم ہیں، جس کی وجہ سے وہ علاج کے لیے لوئر چترال یا دوسرے شہروں کا مشکل، طویل اور مہنگا سفر کرتے ہیں۔
👨‍⚕️ ڈاکٹر محمد علی اعوان
MBBS, FCPS (ENT Specialist)
ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی
فوجی فاؤنڈیشن اسپتال اسلام آباد
اس وقت آغا خان میڈیکل سینٹر، بونی (BMC) میں اپنی قیمتی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
🩺 ENT کلینک میں دستیاب سہولیات:
✔ کانوں سے پیپ آنا، شور یا آواز محسوس ہونا
✔ ناک سے سانس لینے میں دشواری یا ناک سے خون آنا
✔ شدید سر درد، چکر آنا
✔ بار بار گلا خراب ہونا
✔ ٹانسلز اور تھائیرائیڈ (گلہڑ) کے مسائل
✔ چوٹ کے بعد ناک کا ٹیڑھا ہو جانا
🏥 جدید طبی سہولیات:
🔹 جدید مشین کے ذریعے کان کے اندر کی صفائی (بغیر درد)
🔹 ٹانسلز (Tonsils) کا آپریشن
🔹 ناک کی بڑی ہڈی (Septoplasty) کا آپریشن
🔹 ناک کے غدود (Polyps) کا آپریشن
🔹 گلے میں کوئی چیز پھنس جانے کی صورت میں فوری آپریشن
🔹 چوٹ لگنے کے باعث ناک کی ہڈی ٹیڑھی ہونے کی صورت میں آپریشن
📍 مقام:
آغا خان میڈیکل سینٹر، بونی
⏰ اوقات:
روزانہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک
📌 اتوار کے روز بھی مریضوں کا معائنہ کیا جائے گا
✍️ ذاتی تجربہ (اہم بات)
میں خود ٹانسلز کے مسئلے سے کافی عرصے سے متاثر تھا، مگر مجھے یہ علم نہیں تھا کہ اپر چترال میں بھی ENT اسپیشلسٹ دستیاب ہیں۔ بعد میں جب ڈاکٹر محمد علی اعوان صاحب سے ذاتی طور پر ملا تو نہ صرف میرے مسئلے کو نہایت توجہ سے سنا بلکہ بہت اچھے انداز میں رہنمائی بھی کی۔
ڈاکٹر صاحب نہایت خوش اخلاق، خوش مزاج، باادب اور شفیق انسان ہیں۔ میرا ذاتی تجربہ بہت مثبت رہا، اور یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ بھی جب ان سے رجوع کریں گے تو خود محسوس کریں گے کہ ڈاکٹر صاحب کس قدر اچھے طبیعت کے مالک ہیں۔
🔔 درخواست:
براہِ کرم یہ معلومات زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ اپر چترال کے عوام غیر ضروری سفر اور مشکلات سے بچ سکیں۔

fans
Aga Khan Foundation
The Aga Khan Hospital, Dar Es Salaam
Booni Chtral

09/09/2025

کل شام 8 ستمبر 2025 کو اپر چترال بونی ہسپتال میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ شام کے وقت ہسپتال کے اسٹاف اور مریض کے ساتھ آئے تیمارداروں کے درمیان سخت تلخ کلامی ہوئی جو آگے چل کر جھگڑے اور ہاتھاپائی کی شکل اختیار کر گئی۔ یہ صورتِ حال نہ صرف ہسپتال کے ماحول کو خراب کرنے کا باعث بنی بلکہ وہاں موجود مریضوں اور دیگر افراد کے لئے بھی شدید پریشانی کا سبب بنی۔

یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہئے کہ بونی ہسپتال پورے اپر چترال کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ہے اور اس جیسے ادارے میں اس طرح کے ناخوشگوار واقعات ہمارے علاقے کی مجموعی شناخت اور وقار کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ اس واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔ اگر اسٹاف کی جانب سے کوئی غفلت یا غیر ذمہ داری ثابت ہوتی ہے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے، اور اگر تیمارداروں کی جانب سے غیر اخلاقی رویہ یا ہنگامہ آرائی سامنے آتی ہے تو ان کو بھی قانون کے مطابق جوابدہ بنایا جائے۔

ہمارا مقصد کسی فریق کو قصوروار ٹھہرانا نہیں بلکہ یہ یاد دہانی کرانا ہے کہ چترال ایک مہذب، تعلیم یافتہ اور مہمان نواز معاشرہ ہے۔ ہمیں اپنی مثبت پہچان کو قائم رکھنے کے لئے ہسپتال جیسے حساس اداروں میں صبر، برداشت اور شائستگی کو ہر حال میں مقدم رکھنا ہوگا۔
fans

06/02/2025

تمام
اسمعیلی دوستوں بہں بھائیوں کو خوشحالی مبارک

پرنس رحیم الحسینی آغا خان پنجم اسمعیلی جماعت کے 50 ویں موروثی امام بنا
جنہیں شاہ کریم آغاز خان نے تاریخی اسماعیلی روایت اور ناس کے عمل کے مطابق نامزد کیا ہے۔
یہ اعلان 5 فروری 2025 کو لزبن میں مولانا شاہ کریم کی وصیت کے بعد امام کے اہل خانہ اور سینئر جماعتی رہنماؤں کی موجودگی میں کیا گیا۔ امامت کا ن کی وراثتی جانشینی میں، 50ویں امام، مولانا شاہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم کو حاصل ہے۔
ہم پرنس رحیم آل حسینی
سے تواقعات رکھتےہیں
اپنے عظیم باپ کی طرح انسانیت کی خدمت کے سلسلے کو مزید بہتر بنائے
گا


Prince Aly Muhammad Aga Khan
Prince Rahim Aga Khan
princerahimagakhn
Aga Khan Foundation


fans Chitraltimes Hindukush Motivators The Ismaili

17/11/2024

عمیر خلیل مضاہرین سے خطاب کر رہے ہیں

17/11/2024

سابق ناظم مولانا یوسف صاحب مظاہرین سے خطاب کر رہے ہیں
واضح رہے کہ بونی اور موڑکہو کی قیادت بھی تورکہو کے مظاہرین کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوگئے ہیں ہم ان تمام کا شکریہ ادا کرتے ہیں

Want your organization to be the top-listed Government Service in Chitral?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Upper Chitral
Chitral