Mulkhow
03/03/2026
رابطۃ المدارس العربیہ پاکستان کی مؤثر نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے ذمہ دار اور باشعور طلبہ کی باہمی مشاورت کے نتیجے میں جامعہ عربیہ حدیقۃ العلوم کے طالبِ علم، قاری شعیب اختر شاہد کو باقاعدہ طور پر Chitral Students Association (سی ایس اے) کی کابینہ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔
اللہ تعالیٰ انہیں اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان کی کاوشوں کو دین و ملت کے لیے مفید اور بابرکت بنائے۔
upper chitral
07/01/2026
Congratulations to Khalid Zafar shah on his Selection as DM (BPS-15) ON KPSED
Heartiest congratulations to Khalid Zafar shah hailing from Mulkhow Saht on being selected as Drawing Master (DM), BPS-15 in the Education Department, Khyber Pakhtunkhwa, Upper Chitral.
With pride, it is acknowledged that Khalid secured top merit across all cadres, including CT, DM, PET, and PST, and chose to serve as DM.
This remarkable achievement reflects his dedication, hard work, and commitment to education. May this new journey bring him continued success, growth, and excellence in service to the students and community of Upper Chitral.
Well done and best wishes for a bright future!
02/01/2026
چترال ماڈل ڈگری کالج کی فٹ بال ٹیم کی صوبائی سطح پر تاریخی کامیابی، موڑکھو میں فاتح کھلاڑیوں کا شاندار استقبال
چترال ماڈل ڈگری کالج نے رواں سال فٹ بال کے صوبائی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فاتح ٹیم کی چترال واپسی پر مختلف مقامات پر عوام نے کھلاڑیوں کا پُرجوش استقبال کیا اور ان کی محنت و کھیل کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ چترال پہنچنے پر بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے ٹیم کا استقبال کیا، جسے علاقے کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ خیبرپختونخوا کی سطح پر نمایاں مقام حاصل کرنا کسی بھی ٹیم کے لیے آسان نہیں ہوتا۔
چترال ماڈل ڈگری کالج ایک بڑا اور معروف تعلیمی ادارہ ہے جہاں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔ اسی کالج کی فٹ بال ٹیم میں مڑکھو سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان کھلاڑی، توصیف احمد اور انعام الٰہی بھی شامل تھے، جنہوں نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ دونوں کھلاڑی سیکنڈری سطح کے طالب علم ہیں۔
صوبائی کامیابی کے بعد جب توصیف احمد اور انعام الٰہی ملکوہ واپس پہنچے تو علاقے کے عوام نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ مصروف دور کے باوجود ملکوہ کے عوام نے مژگول تک جا کر گاڑیوں کی ریلی کی صورت میں کھلاڑیوں کا استقبال کیا، انہیں ہار اور گلدستے پہنائے، جبکہ ملکوہ بازار پہنچنے پر نوجوانوں اور بزرگوں نے مٹھائی تقسیم کر کے خوشی کا اظہار کیا۔
اہلِ علاقہ کے مطابق توصیف احمد اور انعام الٰہی نہ صرف باصلاحیت بلکہ نظم و ضبط کے پابند اور بااخلاق کھلاڑی ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ دہم جماعت کے دوران ایف سی پی ایس بونی اپر چترال کی فٹ بال ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے پروفیشنل سطح تک رسائی حاصل کر چکے ہیں۔
علاقے کے معززین کا کہنا ہے کہ ایسی کامیابیوں کو سراہنا نہایت ضروری ہے، کیونکہ اس سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ان کی پوشیدہ صلاحیتیں نکھر کر سامنے آتی ہیں، جو مستقبل میں علاقے اور ملک کا نام روشن کرنے کا باعث بنتی ہیں۔
28/10/2025
ترقی کا خواب اور وادی موڑکھو کی سڑکیں:
ایک پرزور مطالبہ
از قلم: منظور احمد موڑکھو چترال
کسی بھی علاقے کی پائیدار ترقی کا اندازہ وہاں کے نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے (Infrastructure) سے لگایا جاتا ہے۔ سڑکیں محض راستے نہیں ہوتیں، بلکہ وہ اقتصادی زندگی کی شہ رگیں ہیں جو عوام کی فلاح و بہبود، تجارت کے فروغ اور قومی دھارے میں شمولیت کو یقینی بناتی ہیں۔ بدقسمتی سے، ضلع چترال کی دلکش وادی موڑکھو، جو کہ بے پناہ قدرتی حسن، ثقافتی اہمیت اور زرعی صلاحیت کی حامل ہے، آج بھی تنگ اور کچی سڑکوں کے شکنجے میں جکڑی ہوئی ہے۔ اہل موڑکھو حکومت وقت سے یہ پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس خطے کی سڑکوں کو کشادہ (Wide) کیا جائے اور ان پر تارکول (Tarmac) بچھا کر انہیں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔
وادی موڑکھو کی موجودہ سڑکیں کئی دہائیوں پرانے معیار کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان کی کچی اور تنگ حالت سے پیدا ہونے والی مشکلات کسی بھی ترقی یافتہ معاشرے کے لیے لمحۂ فکریہ ہیں:
تنگ راستوں پر، جہاں دونوں طرف گہری کھائیاں ہیں، دو طرفہ ٹریفک کا گزرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ کچی سطح بارشوں میں پھسلن کا سبب بنتی ہے اور ڈرائیورز کی ذرا سی بھی غلطی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔
سڑکوں کی خراب حالت کی وجہ سے سفری وقت غیر معمولی طور پر بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، گاڑیوں کی مسلسل مرمت اور ایندھن کا زیادہ استعمال مقامی لوگوں پر اضافی مالی بوجھ ڈالتا ہے۔ کچی سڑکوں پر فصلوں اور دیگر تجارتی اشیاء کی ترسیل مشکل اور مہنگی ہو جاتی ہے۔
ہنگامی حالات، خصوصاً طبی ایمرجنسی، میں یہ کچی اور تنگ سڑکیں کسی بھی مریض کو بروقت ہسپتال پہنچانے میں سب سے بڑی رکاوٹ بنتی ہیں۔ یوں زندگی اور موت کے درمیان حائل سب سے بڑی رکاوٹ یہ خستہ حال راستے بن جاتے ہیں۔
موڑکھو میں سیاحت کے غیر معمولی امکانات ہیں، لیکن ناقص سڑکوں کا نظام ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں رکاوٹ ہے، جس سے مقامی کاروبار، ہوٹل انڈسٹری اور روزگار کے مواقع بُری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
وادی موڑکھو کی پائیدار ترقی کے لیے حکومتی مداخلت اب صرف ضرورت نہیں بلکہ فوری ضرورت بن چکی ہے۔ ہمارے مطالبے کا بنیادی نقطہ سڑکوں کی دو جہتی بہتری پر مبنی ہے
سڑکوں کو محفوظ اور موثر بنانے کے لیے انہیں کم از کم 16 سے 20 فٹ تک کشادہ کرنا ضروری ہے۔ یہ کشادگی نہ صرف محفوظ ڈرائیونگ کو یقینی بن.
17/07/2025
Our team had a phenomenal performance beating Meragam Titans by 3 runs to qualify for the semi-finals. Fazal Karim scored 48 runs, almost hitting 6 sixes, while M Kaleem Ullah had an all-round performance. Ajwad and Adnan Sami bowled crucial overs to seal the win.
📸 Muhib Booni
🏟️ Gahli Cricket Ground Booni
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Chitral