KDM Lower Chitral
07/03/2025
قابل فخر بیٹی انمول گلزار کی شاندار کامیابی!
گرام کریم آباد سے تعلق رکھنے والی بیٹی انمول گلزار دختر گلزار خان نے آغا خان یونیورسٹی کراچی سے
بی ایس این (بیچلر آف سائنس اِن نرسنگ)
کی ڈگری کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف ان کی محنت، لگن اور عزم کا ثبوت ہے بلکہ ان کے والدین، خاندان اور پورے علاقے کے لیے بھی فخر کا لمحہ ہے۔
یہ سنگ میل انمول کی جدوجہد اور استقامت کی عکاسی کرتا ہے،
جو ہر اُس خواب دیکھنے والی بیٹی کے لیے ایک روشن مثال ہے جو تعلیم اور خدمت کے میدان میں آگے بڑھنا چاہتی ہے۔
ہم اوژور ٹائمز انتظامیہ کی جانب سے اپنے اس باہمت
بیٹی کو ان کی عظیم کامیابی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہیں
ان کا یہ سفر نہ صرف ایک تعلیمی کامیابی ہے بلکہ انسانیت کی خدمت کا ایک عظیم ذریعہ بھی بنے گا۔انشاء الله
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں اور ترقیوں سے نوازے اور وہ اپنی قابلیت اور محنت سے معاشرے میں مثبت تبدیلی کا سبب بنتی رہیں۔
آمین!
07/03/2025
شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے۔
شہید اظہر الدین ! تجھے سلام۔
اللہ پاک ہمارے بھائی کی شہادت قبول فرمائے۔
“وطن کے شہید وہ عظیم سپاہی ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر ہمارے لیے آزادی کی فضا فراہم کی۔ ان کا خون ہماری دھرتی کے لیے سکون اور تحفظ کی ضمانت ہے، اور ان کی قربانیوں کا قرض ہم کبھی نہیں چکا سکتے۔”
شہیدوں کی عظمت ان کے جسم کی خاک سے کہیں زیادہ ان کی روح میں پنہاں ہوتی ہے، جو ہر لمحہ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ آزادی اور امن کی قیمت بہت بڑی ہوتی ہے۔ وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
اے اللہ! شہید اظہر کی مغفرت فرما، اس پر اپنی رحمت نازل فرما، اس کے درجات بلند کر، اس کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام مقرر فرما۔ اس کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے۔ اسے شہداء، صدیقین اور صالحین کے ساتھ رکھ اور اس کی شہادت کو تیرے قرب اور رضا کا ذریعہ بنا دے۔ اے رب العالمین! اسے دنیا و آخرت کی تمام بھلائیوں سے نواز اور اس کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Telephone
Website
Address
Chitral
17200