Save Chiniot
23/02/2026
17/02/2026
پولیس وہ ادارہ ہے جس سے متعلقہ مختلف سہولیات لی جاتی ہیں اور شہریوں کا سب سے زیادہ واسطہ ان سے ہی پڑتا ہے ، پولیس معاشرے کے تحفظ کی ظامن ہے ۔
امید کرتے ہیں حکومت پنجاب اور آئ جی پنجاب کریم صاحب تھانہ جات کی سطح پر تبدیلی لانے میں کردار ادا کریں گے ۔
ہم نے ہمیشہ اچھے کردار کی تعریف اور منفی کردار پر تعمیری مگر بھرپور تنقید کی ہے اور یہی ہمارے شعبے کا حسن ہے ۔
چنیوٹ کے شہریوں میں ایک خوشی اور امید کی نئی لہر دوڑ چکی ہے جب سے ڈی آئ جی سہیل اختر سکھیرا آر پی او فیصل آباد ڈویژن تعینات ہوئے ہیں ہر شہری کی آنکھوں میں چمک اور امید ہوتی ہے کہ اور کہیں نہ سہی ایک عوامی آر پی او تو بیٹھے ہیں ہمارے لیے ۔
میں سمجھتا ہوں ہر پولیس افسر و اہلکار کو شہریوں میں اسی اعتماد کو بحال کرنے کی ضرورت ہے ۔
RPO Faisalabad
Chiniot Police
05/02/2026
سیو چنیوٹ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ضلع چنیوٹ کے شہری اپنا کوئ بھی جائز مسئلہ ہائ لائٹ کروا سکتے ہیں انشاء اللہ ہماری بھرپور کوشش ہو گی کہ سائل کی آواز متعلقہ فورم تک ضرور جائے ۔
آپ کوئ بھی وڈیو پیغام ، آڈیو پیغام یا تصاویری ثبوت ہمارے پلیٹ فارم کی وساطت سے چلوانا چاہتے ہوں تو ہمارے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں شکریہ ۔
منجانب: ٹیم سیو چنیوٹ ۔
تھانے کے اندر کتنے رجسٹر موجود ہوتے ہیں جن پر آج بھی اندراج کرنا لازمی ہے ۔
انوسٹیگیشن اور پولیس کے لیے مختص تفتیشی فنڈز ہیں کتنے اور وہ جاتے کہاں جانیے اس وڈیو میں ۔
V:C : Adv AbdulMateen.
آر پی او فیصل آباد ڈویژن سہیل اختر سکھیرا جب سے تعینات ہوئے ہیں عوام کی ان سے والہانہ محبت اور اعتماد اس بات کی دلیل ہے کہ کوئ بھی افسر اگر تھوڑا سا پیار اور عزت عوام کو دے تو یہ مسائل میں گھری عوام مگر سمندر جتنے دل رکھنے والے لوگ انہی افسران کو سر کا تاج بنا لیتے ہیں ۔
فیصل آباد ڈویژن کی عوام میں عمومی تاثر پایا جاتا ہے کہ اچھے افسر کے آنے سے پولیس اور عوام کے درمیان دوریاں ختم ہوں گی اور قربت بڑھے گی ۔
ہمارا تو ایک ہی عاجزانہ مطالبہ ہے ہر سائل ڈائریکٹ تھانے جائے وہاں عملہ اس کی راہنمائی کرے ، افسران میرٹ کریں خود اس کا مسئلہ سنیں اور وہ ریلیف لے سکے ۔
مڈل مین اور غیر ضروری کاروائیوں میں الجھانا اس نظام کو ہی ختم کرنا چاہیے ۔
پبلک سروس ڈیلیوری ، خوش اخلاقی اور پیار محبت سے سائل کی بات سنی جائے یقین کریں یہ عوام آپکو سلوٹ کرے گی ۔
RPO Faisalabad
Chiniot Police
V: C : Tiktokidabdulbutt642
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Chiniot