Buner Police

Buner Police

Share

Photos from Buner Police's post 06/07/2026

پریس ریلیز
مورخہ: 06 جولائی 2026

ڈی ایس پی انویسٹیگیشن علام نبی کا بونیر سے تبادلہ، ڈی پی او بونیر کی جانب سے الوداعی تقریب

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر نے ڈی ایس پی انویسٹیگیشن علام نبی کے تبادلے کے موقع پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹیگیشن فاروق زمان خان بشمول جملہ ایس ڈی پی اوز بھی موجود تھے ۔

ڈی پی او بونیر نے ضلع میں ان کی پیشہ ورانہ خدمات، دیانتداری اور بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں الوداعی شیلڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ انہوں نے علام نبی کے لیے آئندہ تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کامیابی کی دعا کی۔

ڈی ایس پی انویسٹیگیشن علام نبی نے ڈی پی او بونیر اور ضلع پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بونیر میں خدمات انجام دینا ان کے لیے ایک یادگار تجربہ رہا۔

ترجمان بونیر پولیس

Photos from Buner Police's post 03/07/2026

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر کی ہدایات پر بونیر پولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر محمد عتیق شاہ کی خصوصی ہدایات اور عوامی شکایات کے پیش نظر بونیر پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا۔

اس سلسلے میں مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کی گئیں، جہاں کم عمر، تیز رفتار اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

کارروائیوں کے دوران متعدد موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں جبکہ کئی ڈرائیوروں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ مزید برآں، سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمات بھی درج کر لیے گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر محمد عتیق شاہ نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ کم عمر، تیز رفتار اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

بونیر پولیس نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے سے روکیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

ترجمان بونیر پولیس

02/07/2026

Say No To Drugs

Photos from Buner Police's post 30/06/2026

پریس ریلیز
مورخہ 30جون 2026

بونیر گل دہ نمیر تین روزہ فیسٹیول 2026 اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر

بونیر گل دہ نمیر تین روزہ فیسٹیول 2026 اپنی تمام تر ثقافتی، تفریحی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے ساتھ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر محمد عتیق شاہ، ڈپٹی کمشنر بونیر شہریار قمر، ضلعی انتظامیہ کے افسران، بونیر پولیس کے افسران و جوانان، صحافتی برادری، مختلف سکولوں و کالجوں کے طلبہ، معززین علاقہ اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

فیسٹیول کے دوران بونیر پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ میلے کے داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ ایریاز اور دیگر اہم مقامات پر پولیس کی مؤثر نفری تعینات رہی، جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے۔ انہی مؤثر حفاظتی انتظامات کے باعث فیسٹیول پُرامن ماحول میں اپنی تمام سرگرمیوں کے ساتھ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔

تقریب کے دوران منتظمین کی جانب سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے بونیر کے افراد میں فخرِ بونیر ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل ڈگر غازی پیر سید خان کی تمغۂ شجاعت کے حصول پر ان کی بہادری، فرض شناسی اور عوامی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور انہیں فخرِ بونیر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

فیسٹیول کے دوران مختلف کھیلوں اور مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور نوجوانوں میں شیلڈز، ٹرافیاں اور نقد انعامات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر محمد عتیق شاہ کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے۔ ڈی پی او بونیر نے کامیاب کھلاڑیوں اور منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مثبت اور صحت مند تفریحی پروگرام نوجوانوں میں صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، امن، بھائی چارے اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اختتامی تقریب کے شرکاء نے بونیر پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی، بہترین سکیورٹی انتظامات اور عوام دوست رویے کو سراہتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ بونیر پولیس کی انتھک محنت اور مؤثر حکمت عملی کی بدولت یہ عظیم الشان فیسٹیول مکمل امن و امان اور خیر و عافیت کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔

ترجمان بونیر پولیس

30/06/2026

ضروری اطلاع

Want your organization to be the top-listed Government Service in Bunerwal?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Bunerwal
19290